اسکول انتظامیہ اور ہیڈ ماسٹرس کو ہدایات جاری،تمام اساتذہ کو ایک ساتھ اسکول نہ بلایا جائے، محکمہ تعلیم کا نیا حکمنامہ ‏

اسکول انتظامیہ اور ہیڈ ماسٹرس کو ہدایات جاری،تمام اساتذہ کو ایک ساتھ اسکول نہ بلایا جائے، محکمہ تعلیم کا نیا حکمنامہ 


55 سال عمر کےاساتذہ اور ذیابیطس ، سانس  لینے میں تکلیف (دمہ) ، بلڈ پریشر ،دل، وغیرہ امراض میں مبتلا اساتذہ و  حاملہ معلمہ کو اسکول میں طلب نہ کیا جائے ۔

اسکول جولائی میں شروع نہیں ہوں گے، نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار نے کابینہ میں ایم ایل اے کپل پاٹل کو جواب دیا 

ممبئی : 27 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر حکومت نے کورونا کے سبب اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد کم کرنے اور بیمار اساتذہ کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں وہیں حاملہ معلمہ اور 55سال عمر پوری کرنے والے ٹیچرس کو بھی اسکول نہ آنے کی ہدایت دی گئی ہے وہیں اسکول شروع نہ کرنے کے کپل پاٹل کے مطالبہ پر اجیت پوار نے بیان دیا ہے کہ جولائی میں اسکول جاری نہیں ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق ایم ایل اے کپل پاٹل نے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت دادا پوار سے درخواست کی تھی کہ وہ کورونا کے پس منظر میں اسکولوں اور کالجوں کو شروع کرنے کے لئے جلدی نہ کریں۔ جس کے جواب میں اجیت دادا نے کابینہ میں یہ مسئلہ اٹھایا اور ایم ایل اے کپل پاٹل کو یقین دہانی کرائی کہ اسکول جولائی میں شروع نہیں ہوں گے۔
 کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ تعلیم کے جی آر 15 جون 2020 کو ریاست میں اسکولوں کو مرحلہ وار  شروع کرنے کے رہنما خطوط جاری کئے گئے  تھے ۔  جس سے پرنسپل ، ہیڈ ماسٹروں ، اساتذہ ، طلباء اور والدین میں الجھن کا ماحول پیدا ہو گیا تھا ۔  اس کے باوجود ، ایم ایل اے کپل پاٹل نے وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کو خط لکھا تھا۔   اس پر حکومت نے دوبارہ 24 جون 2020 کو نیا جی آر جاری کیا ۔جس کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہے 

                    نئے جی آر کی جھلکیاں 

  کسی بھی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے دوران خواتین اساتذہ کو اسکول نہیں بلایا جائے گا۔
 55  سال سے زیادہ عمر کے مرد اساتذہ اور ذیابیطس ، سانس  لینے میں تکلیف (دمہ) ، بلڈ پریشر ، دل کی بیماری وغیرہ امراض میں مبتلا اساتذہ و معلمہ کو اسکول میں طلب نہ کیا جائے ۔ اسی طرح کی سنگین بیماریوں والے اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر کے ذریعہ اسکول نہیں بلایا جانا چاہئے۔وہیں اس جی آر میں سرکار نے ہدایت دی ہے کہ تمام اساتذہ کو ایک ہی دن اسکول نہیں بلایا جانا چاہئے۔
  اساتذہ کو گھر پر مراعات کے ساتھ کام کرنے دیا جائے۔ ایجوکیشن آفیسر، ایجوکیشن انسپکٹر نے واضح کیا ہے کہ نئے جی آر کے مطابق اسکولوں کے آغاز کے بارے میں ایک دوسرے کو کوئی حکم جاری نہیں کیا جانا چاہئے۔ نئے جی آر جاری کرکے طلباء ، اساتذہ ، ہیڈ ماسٹروں اور نان ٹیچنگ عملے کو ریلیف فراہم کرنے پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ، نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار ، وزیر تعلیم تعلیم ورشا گایکواڈ ، ایم ایل اے کپل پاٹل کا شکریہ سبھاش کسان ورکنگ صدر ، ٹیچرز ایسوسی ایشن مہاراشٹرا نے ادا کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے