مہاراشٹر میں حسب سابق اصولوں کے ساتھ لاک ڈاؤن جاری رہیگا : ادھو ٹھاکر
مخصوص علاقوں میں ایس ٹی بس سروس جاری کرنے کی منصوبہ بندی
ممبئی:28 جون(بیباک نیوز اپڈیٹ) )موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں میں 30 جون کے بعد بھی لاک ڈاؤن برقرار رہے گا ۔لاک ڈاؤن رہیگا یا نہیں اس پر ریاست بھر میں عوام کی توجہ حکومت پر لگی ہوئی تھی ۔ اس سلسلے میں آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔اس لئے 30 جون کے بعد ریاست میں لاک ڈاؤن کے اصول و ضوابط حسب سابق برقرار رہیں گے اس لئے کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ یکم جولائی سے ریاست میں لاک ڈاؤن اٹھایا جا رہا ہے ۔ جس طرح جو بھی پابندی عائد ہے وہ تمام پابندیاں 30 جون کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔وہیں ریاست میں ایس ٹی بس سروس جاری کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے جن علاقوں میں کورونا کے مریض نہیں پائے گئے ہیں ایسے علاقے میں بس سروس مخصوص شرط کیساتھ جاری کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com