تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ قدرتی طوفان کی آمد ، ناسک ضلع ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کی عوام سے اپیل، طوفان کے پیش نظر عوام گھروں میں ہی رہیں، دوائیں،کھانا،پانی، بیٹری کا انتظام کریں ۔ٹی وی، اے سی کو بند کردیں ۔بجلی کے تار ۔کھمبے، درخت اور پترے سے دور رہیں.... اور کیا کریں کیا نہ کریں... ضلع انتظامیہ نے جاری کی ہدایات ‏


تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ قدرتی طوفان کی آمد ، ناسک ضلع ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کی عوام سے اپیل 

طوفان کے پیش نظر عوام گھروں میں ہی رہیں، دوائیں،کھانا،پانی، بیٹری کا انتظام کریں ۔ٹی وی، اے سی کو بند کردیں ۔بجلی کے تار ۔کھمبے، درخت اور پترے سے دور رہیں.... اور کیا کریں کیا نہ کریں... ضلع انتظامیہ نے جاری کی ہدایات 

ممبئی /ناسک 3 جون : (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) قدرتی طوفان ناسک ضلع کی سمت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور منگل کی صبح سے ہی طوفان کے آنے کی ہلچل شروع ہوگئی ہے ۔آج ناسک ضلع کے بیشتر علاقوں میں طوفانآنے کے امکان کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے اس لئے عوام اپنے گھروں میں رہیں تاکہ طوفان کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہا جاسکے اسطرح کی اپیل ناسک ضلع ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے سربراہ و ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے کی ہے انہوں نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3 اور 4 جون کو طوفان کے وقت ہوا کی رفتار بہت زیادہ تیز ہو گی اور تیز بارش کا امکان ہے ۔اس لئے تمام شہریوں کوخیال رکھنا چاہئے کہ ہائی وے پر جانے سے پرہیز کرنا اور اپنے گھروں میں محفوظ ہونا چاہئے. گھر سے باہر نکلنا نہیں چاہئے، اگر گھر ٹن (پترے) کا ہے تو اس سے دور رہنا چاہئے یا تو اسکی فوری طور پر مرمت کی جانی چاہیئے اور ضروری وسائل کے لئے محفوظ جگہ پر منتقل ہونا چاہئے۔ اگر گھر کے باہر بجلی کے کھمبے، تار، درخت وغیرہ گرنے کا امکان ہے تو بہت ممکن حد تک اس سے دور رہیں۔ آپ کے مویشیوں اور دیگر پالتو جانوروں کو پہلے سے ہی اپنے ساتھ  محفوظ جگہ منتقل کرنا چاہئے۔اہنے گھر میں کنڈیل (لین) بیٹری، گیس، چولہا و اسٹو کو اپنے قریب رکھا جانا چاہئے۔سرکاری محکمہ کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے لئے  ریڈیو کو اپنے قریب رکھیں ۔گھر میں درکار ضروری دوائیاں، پینے کا پانی، کھانے کی اشیاء کو رکھیں ۔ 
گھر کی بالکنی میں لٹکی پھولوں کی کنڈی یا دیگر چیزوں کو فوری طور پرمحفوظ کیا جانا چاہئے۔اسی طرح کھڑکی دروازے کو فوری طور پر مرمت کریں ۔کار، موٹر سائیکل پر درخت یا کوئی نقصان دہ چیز نہایت گر سکے اسے بھی محفوظ جگہ رکھیں ۔انوائٹر، بیٹری، پاور بینک چارج کریں. اسکے علاہ زخموں کے لئے درکار ضروری دوائیں کو اپنے بستر کے قریب  رکھیں۔ بجلی کی خرابی پر نئے  انتظامات کی ضرورت ہے جن میں جنریٹرز کے لئے ایندھن کی فراہمی ہونا چاہئے۔ پینے کے پانی کس اسٹاک رکھیں اور گھر کے تمام  اشیاء کو اچھی طرح سے محفوظ کیا جانا چاہئے۔ٹی وی، اے سی کو بن کر رکھیں ۔کسانوں کو بھی اپنی اشیاء کو محفوظ جگہ میں رکھنا چاہئے۔ گھر سے باہر نہ جانے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل بھی ضلع انتظامیہ نے عوام سے کی ہےاور کہا ہے کہ درخت کے نیچے کھڑے نہ ہو، اور درخت کے نیچے گاڑیوں کو کھڑی کریں۔ موجودہ طوفانی حالت میں گھر میں کورنٹائن رہنا پر شہری کے لئے ضروری ہےاس کے علاوہ، ضلع میں تمام شہریوں کو ماسک کا استعمال کیا جانا چاہئے، sanitizer کا استعمال کریں. مزید معلومات کے لئے ڈیزاسسٹر مینجمنٹ دفتر ضلع کلکٹر آفس ناسک سے  رابطہ نمبر 0253-2317151  اور 2315080 کریں اسطرح کی اپیل بھی ضلع کلکٹر نے کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے