عازمین حج کیلئے بڑی خبر، سعودی حکومت حجاج کرام کی ہر ممکن خدمات کے لئے تیار،منصوبہ بندی جاری، مسلم ممالک سے مشاورت کے بعد 15 جون کو حج پر اہم فیصلہ متوقع ‏


عازمین حج کیلئے بڑی خبر، سعودی حکومت حجاج کرام کی ہر ممکن خدمات کے لئے تیار،منصوبہ بندی جاری، مسلم ممالک سے مشاورت کے بعد 15 جون کو حج پر اہم فیصلہ متوقع  


ریاض /نئی دہلی: 2 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سعودی حکومت کمر بستہ ہیں جہاں رمضان المبارک میں بیرونی ممالک کے زائرین عمرہ پر روک لگا دی تھی اب  حج کے ایام میں حج کو کس طرح یقینی بنایا جائے اس پر سعودی حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے ۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سے متعلق فیصلہ 15جون تک متوقع ہے ، حج کے حوالے سے تجاویز پرغور جاری ہے۔ امسال حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔حج سے متعلق سعودی حکومت کا مختلف تجاویزپرغور کررہے ہیں ،تاہم سعودی عرب حتمی پالیسی اجرا سے قبل مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ امسال حج سے متعلق فیصلہ15جون تک متوقع ہے ، حج کے حوالے سے زیر غور تجاویز میں تمام بڑے ممالک کے 80 فیصد کوٹہ کو ختم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہیں ۔ مسلم ممالک کے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے اور حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے صرف سعودی عرب میں رہنے والے سعودی باشندوں اجاز دینے کی تجاوز بھی زیر غور ہیں۔ یاد رہے سعودی وزارت حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے کہا تھا کہ سعودی وزارت حاجیوں کی خدمات کیلئے پرعزم ہیں اور حاجیوں کی حفاظت ، سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر کا کہنا کہ ہماری درخواست ہے امسال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ، معاہدے اس وقت تک نہ کئے جائیں جب تک وبا کے اثرات ختم نہیں ہوجاتے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کوروناوائرس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ سعودی مذہبی امور کے وزیر نے کہا کہ سعودی حکومت حج کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے کہ کسی بھی قسم کا نقصان نہ ہو، تکالیف درپیش نہ ہو ۔حج میں عوام کے اجتماع سے کورونا وائرس کے پھیلاؤکا خدشہ ہے اس لئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اعلیٰ سطحی طور احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com