تاریخ کا سب سے بڑے سمندری طوفان مالیگاؤں سے گزرے گا، عوام گھروں میں ہی رہیں، شیخ رشید و آصف شیخ کی عوام سے اپیل ، کانگریس کے ورکر وارڈ وائز عوامی خدمات کے لئے تیار رہیں اور اللہ سے دعائیں کریں کہ یہ طوفان ہمارے سروں آسانی سے گزر جائے

تاریخ کا سب سے بڑے سمندری طوفان مالیگاؤں سے گزرے گا ، عوام گھروں میں ہی رہیں

شیخ رشید و آصف شیخ کی عوام سے اپیل ، کانگریس کے ورکر وارڈ وائز عوامی خدمات کے لئے تیار رہیں اور اللہ سے دعائیں کریں کہ یہ طوفان ہمارے سروں آسانی سے گزر جائے

مالیگاؤں : 3 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) سمندری طوفان نسرگ  70 سے 80 کلو میٹر کی تیز رفتاری سے بحیرۂ عرب سے آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ممبئی سے ہوتا ہوا ناسک اور پھر مالیگاؤں سے گزرے گا اسطرح کی اطلاعات ہمیں سرکاری انتظامیہ کی جانب سے موصول ہورہی ہیں اور ممکن ہیں کہ یہ طوفان آج رات مالیگاؤں شہر سے گزرے گا اس لئے شہریان مالیگاؤں حفظ ماتقدم کے طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں، اپنے بچوں کی اور اپنے آپ کی حفاظت کریں ۔اسطرح کا اعلان و اپیل کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید و سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے شہریان مالیگاؤں سے کی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھر کے کھڑکی دروازے، پترے (ٹن) کو درست کرلیں ۔بجلی کے تار اور کھمبے اور درخت سے دور رہیں، پترے کے شیڈ میں نہ بیٹھے ۔ ٹی وی، اے سی کو بند کردیں اور خاص طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں کا اہتمام کریں کہ اللہ پاک اس طوفان کو مالیگاوں کے اوپر سے آسانی سے گزار دے اور مالیگاؤں کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین ۔آصف شیخ اور شیخ رشید نے کانگریس کے ورکروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طوفانی حالات میں خدا نخواستہ شہر میں تباہی بپا ہوتی ہے تو وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمات کے لئے تیار رہیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے تمام انتظامات کرلیں آصف شیخ اور شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں ضلع کلکٹر اور پرانت آفیسر کے ساتھ ساتھ کارپوریشن اور پولس انتظامیہ نے جو معلومات دی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اپنے شہر کی حفاظت کریں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ کارپوریشن ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لئے تیار ہیں لیکن قدرت کے آگے نہ کوئی گیا ہے اور نہ جاسکتا ہے دنیا کی بڑی بڑی طاقت ناکام ہوگئی ہیں ۔ مالیگاؤں کارپوریشن نے اپنی بساط بھر کوشش شہریان کی حفاظت کے لئے کی ہیں جسکے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے