ممبئی طز پر مالیگاؤں میں کنٹینمنٹ زون بنایا جائے، شہر میں کنٹینمنٹ زون کی حدود کو ایک دو گلی تک مختص کردی جائے : آصف شیخ

ممبئی طز پر مالیگاؤں میں کنٹینمنٹ زون بنایا جائے، شہر میں کنٹینمنٹ زون کی حدود کو ایک دو گلی تک مختص کردی جائے : آصف شیخ

مالیگاؤں : 2 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) پانچوں راؤنڈ کے لاک ڈاؤن میں سرکار نے بہت ساری سہولیات عوامی زندگی کے لئے جاری کردی ہے اور عوام کو رعایت بھی دی جاری ہے جس کے مطابق مالیگاؤں شہر میں کنٹینمنٹ زون کو ممبئی کی طرز پر کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ آصف شیخ نے ممبئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ممبئی میں کنٹینمنٹ زون کی حد کو ایک بلڈنگ کمپلیکس کے دس منزلہ عمارت میں اگر پانچویں فلیٹ پر کورونا کا مریض پایا جاتا ہے تو پوری بلڈنگ کو کنٹینمنٹ زون نہیں بنایا جاتا بلکہ اس بلڈنگ کے پانچ فلیٹ تک کنٹینمنٹ زون رکھا جاتا ہے ممبئی میں ایک دو محلہ یا ایک دو بلڈنگ کنٹینمنٹ زون کی حد نہیں رکھی گئی ہے اس طرز پر مالیگاؤں شہر میں ایک، دو، چار محلہ یا پھر کسی ایک محلہ کو بھی کنٹینمنٹ زون نہ بنایا جائے بلکہ اس محلہ میں جہاں مریض پائے گئے ہیں اس گھر کے اطراف کی ایک، دو گلی کو کنٹینمنٹ زون بنایا جائے ۔اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ شہر میں ممبئی طرز پر زون بنایا جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کنٹینمنٹ زون اور نان کنٹینمنٹ زون کو ازسر نو ترتیب دیا جائے اور دوبارہ زون کی فہرست تیار کر جہاں مریض نہیں ہیں ایسے علاقوں کو نان کنٹینمنٹ زون ظاہر کیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر ترمبک کاسار ،ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے ،ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے سے کیا ہے ۔ خیال رہے کہ مالیگاؤں شہر میں 8 اپریل کو ظاہر کئے گئے نیاپورہ کو آج بھی کنٹینمنٹ زون کارپوریشن نے بنا رکھا ہوا ہے اسی طرح محوی نگر میں بھی کنٹینمنٹ زون ختم نہیں کیا گیا ہے حالانکہ محوی نگر، نیا پورہ سمیت شہر کی دیگر بستی میں کورونا کے مریضوں کی شناخت کے بعد انکا علاج کیا گیا اور اب ان بستی کے تمام مریض صحتیاب ہیں اور ان 30، 40 دنوں کے بعد سے مذکورہ بستیوں میں اب کورونا کے ایک  بھی مریض نہیں پائے گئے ہیں تو ایسے علاقوں کو فوراً کنٹینمنٹ زون سے علیحدہ کردیا جائے اور ان علاقوں کو نان کنٹینمنٹ زون ظاہر کرتے ہوئے یہاں کی عوام کو تمام سہولیات کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے