کنٹینمنٹ زون کے علاوہ دیگر علاقوں میں بینک اور پٹرول پمپ تمام صارفین کے لئے جاری، گھر کے باہر کے کام بھی نوجوان خود کریں، حاملہ خواتین ، بچے اور بزرگوں کے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ‏


کنٹینمنٹ زون کے علاوہ دیگر علاقوں میں بینک اور پٹرول پمپ تمام صارفین کے لئے جاری

گھر کے باہر کے کام بھی نوجوان خود کریں، حاملہ خواتین ، بچے اور بزرگوں کے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے پر پابندی 


مالیگاؤں :یکم جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں بینک اور پٹرول پمپ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندی عائد کردی گئی تھی ،  تاہم  چیف سکریٹری ، حکومت مہاراشٹر نے 31 مئی 2020 کو ’مشن بگن اگین‘ کے تحت لاک ڈاؤن آرڈر منظور کیا ہے جس کے مطابق شہر کے کنٹین مینٹ زون کے علاوہ دیگر علاقوں میں بینک اپنے دفتری اوقات کے دوران اور پیٹرول پمپ اپنے معمول کے اوقات کے دوران کھلے رہیں گے ، البتہ رات کا کرفیو  9.00 بجے سے صبح 05.00 بجے تک نافذ رہے گا۔  اس طرح کے احکامات سب ڈویژنل مجسٹریٹ وجئے آنند شرما نے جاری کیے ہیں۔فوجداری ضابطہ 1973 کی دفعہ 144 (1) (3) کے تحت 18 مئی 2020 سے ممنوعہ احکامات منظور کئے گئے تھے ۔تاہم ، مہاراشٹرا کے چیف سکریٹری کے حکم کے مطابق  ضابطہ فوجداری کے طریقہ کار کے مطابق آرڈر میں ترمیم کرکے کرفیو آرڈر میں ضروری تبدیلیاں کرتے ہوئے ممنوعہ علاقے سے باہر بینک اور پیٹرول پمپ عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔ 

کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے چہرے پر ماسک پہننا لازمی، خلاف ورزی پر 500 جرمانہ عائد کیا  جائے گا

 اگرچہ حکومت کے ’مشن بگن اگین‘ نے لاک ڈاؤن کی نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت شہریوں کو بڑی تعداد میں آزادی دی ہے ، لیکن ہر شہری کے لئے کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہے۔  سب ڈویژنل مجسٹریٹ مسٹر شرما نے کہا کہ پولس انتظامیہ ایسے شہریوں پر گہری نظر رکھے گی جو ماسک نہیں پہنتے ہیں اور ایسے شہریوں پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ فاصلے کے ساتھ باقاعدہ ماسک پہننے کی اخلاقی ذمہ داری کو سمجھے اور ماسک کا استعمال کریں ، بلا ضرورت رات کے اوقات میں گھر سے باہر نہ نکلے ، حاملہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کی بھی بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے ، گھر کے باہر کے ضروری کام بھی نوجوان خود انجام دیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے