جمہورہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد آمین فیضی سر سبکدوش

جمہورہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد آمین فیضی سر سبکدوش

جمعیت اہل حدیث مالیگاوں ان کی تعلیمی خدمات کو قدر  کی نگاہ سے دیکھتی ہے



مالیگاؤں (پریس نوٹ) آج مورخہ 31 مئی بروز اتوار 2020 جمعیت اہل حدیث مالیگاوں کے رکن شوری خادم قرآن قاری عبدالصمد فیضی رحمہ اللہ کےفرزند محمد امین فیضی سر جمہور ہائی اسکول سے  ہیڈ ماسٹر کے منصب سے سبکدوش ہوگئے. موصوف کے اعزاز میں ایک تہنیتی پروگرام منعقد ہوا. اور کھلے دل سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا.
قابل مبارکباد ہیں محمد امین فیضی سر کہ جہالت کے اندھیرے اور اس پر آشوب ماحول میں بھی طویل عرصے سے خلوص و نیک جذبے کے ساتھ علم و آگہی کی شمع روشن کررہے تھے. ایسے اساتذہ یقیناً قابل تکریم ہیں جنہیں سماج میں قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے. کامیاب استاذ وہی ہے جو تدریس کو پیشہ نہیں، فرض عین سمجھتا ہو. جن کا اخلاق و کردار اتنا اعلی  ہوکہ ان کے شاگردوں میں بھی ان کی جھلک نظر آتی ہو. کامیاب استاذہرقسم کی تنگ نظری، تعصب سے پاک ہوتا ہے اور ان ساری خوبیوں سے  محمد امین فیضی سر متصف تھے. چونکہ ان کے تلامذہ اور اسٹاف کے ذریعے ان کی بہت سی خوبیوں کا چرچا سننے میں آتا ہے.
جمعیت اہل حدیث مالیگاوں ومہاراشٹر نیک خواہشات کے ساتھ امید کرتی ہے کہ موصوف مستقبل میں بھی قوم وملت کے تئیں اپنی خدمات کا دائرہ جاری رکھیں گے. ان شاء اللہ دعاگو: جمعیت اہل حدیث مالیگاوں و مہاراشٹر (اہل حدیث منزل گولڈن نگر. مالیگاوں)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے