مہاراشٹرا میں ایک لاکھ 42 ہزار 903 افراد کورونا پازیٹو ، ریاست بھر میں 6 ہزار 739 مریضوں کی اموات
ممبئی :24 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ آج پھر 24 جون کو مہاراشٹر بھر میں 3 ہزار 890 نئے مثبت مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 62 ہزار 354 مریض زیر علاج ہیں ۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت پائے جانے والے 1 ہزار 118 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جبکہ ممبئی میں 24 گھنٹوں میں 120 کورونا مریضوں کی اموات درج کی گئی ہیں ۔ جس کے سبب ممبئی شہر میں اب تک مریضوں کی تعداد 69 ہزار 528 اور ٹوٹل اموات 3 ہزار 964 ریکارڈ کی گئی ہیں۔وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 3 ہزار 890 مثبت واقعات پائے گئے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 208 مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔اسطرح کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں ۔آج دن بھر میں صحتیاب ہوکر گھر جانے والے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 161 ساتھ ہی ریاست بھر سے 73 ہزار 792 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com