ہند چین سرحد پر شہید ہونیوالے فوجیوں سمیت مالیگاؤں تعلقہ کے "شہید جوانوں کو خراج عقیدت، مالیگاؤں شہر کانگریس نے منایا "یوم سلام"، شہیدوں کے مزاروں پر لگیں گے ہر برس میلےوطن پر مٹنے والوں کا یہی باقی نشاں ہوگا


ہند چین سرحد پر شہید ہونیوالے فوجیوں سمیت مالیگاؤں تعلقہ کے "شہید جوانوں کو خراج عقیدت، مالیگاؤں شہر کانگریس نے منایا  "یوم سلام"، 

شہیدوں کے مزاروں پر لگیں گے ہر برس میلے
وطن پر مٹنے والوں کا یہی باقی نشاں ہوگا


مالیگاؤں 26جون (پریس ریلیز /بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ہند چین سرحد پر ملک کی حفاظت کیلئے تعینات فوجی دستوں پر چینی حملہ آوروں کے ذریعہ شہید ہوئے 20,فوجی جوانوں سمیت لداخ کی گلوان وادی، و گلوان ندی پر پل کی تعمیر کے دوران شہید ہونے والے ساکوری تعلقہ مالیگاؤں کے جوان سچن وکرم مورے کو مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کی جانب سے ہزار کھولی کانگریس رابطہ آفس میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 
اس موقع پر صدر شہر کانگریس شیخ رشید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان کچھ زمینوں کو لیکر تنازعہ چل رہا ہے۔ چین کی دراندازی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ حکمراں جماعت صرف سمجھوتے اور بات چیت کے ذریعہ اس تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ جبکہ چینی دراندازوں نے بھارت کے 20 جوانوں کو شہید کردیا۔ ملک بھر میں کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں حکمراں جماعت بی جے پی پر سخت موقف اپنانے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔ جبکہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ و دفاع صرف مذمت کرکے وقت گذاری کررہے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو لیکن یہ وقت سب کو ساتھ مل کر کھڑے رہنے کا ہے اور حکمراں جماعت کو بھی سب کو ساتھ لیکر مثبت لائحۂ عمل تیار کرنا چاہیئے۔ 
کانگریس ترجمان نے بتلایا کہ آل انڈیا کانگریس اور مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صوبائی صدر شری بالا صاحب تھورات کی ایماء پر ریاست گیر پیمانے پر 26,جون بروز جمعہ کو مشترکہ طور پر شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے"یوم سلام"کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسلئے کانگریس رابطہ آفس میں دومنٹ خاموشی اختیار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ اور اس اعلان کیساتھ ہی موجود سبھی افراد نے دومنٹ خاموش کھڑے رہ کر ہند چین سرحد پر شہید ہونیوالے 20,شہید جوانوں کیساتھ مالیگاوں تعلقہ سے منسلک ساکوری گاؤں کے سچن وکرم مورے نامی فوجی جوان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس صدر شیخ رشید کے علاوہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید، بلاک صدر محمد رضوان محمد رمضان، کارپوریٹر نند کمار ساونت، وٹھل بھیکا بروے، قریشی فاروق خان فیض اللّٰہ خان، فقیرا حاجی، تراب علی، عبدالجبار شیخ، علی احمد عبدالغنی، شیخ سکندر شیخ بھیکن، اصغر علی انصاری، شیخ شبیر موسیٰ ،حیدر شاہ اسماعیل شاہ، شیخ نور بھائی، محمودشاہ غفور شاہ، سلیم بھائی لہسن والے، سلیم ٹیکسی والے اور اشفاق احمد عبدالحمید وغیرہ شریک رہے ایسی پریس ریلیز کانگریس ترجمان صابر گوہر نے بذریعہ ای میل روانہ کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے