حکومت ہند کی جانب سے نیشنل یوتھ ایوارڈ کا اعلان، نوجوان اور اداروں کے ذمہ داران توجہ دیں، درخواست 24 جون تک ضلع اسپورٹس آفس میں جمع کریں ،50 ہزار اور 2 لاکھ روپے، ٹرافی، سند ایوارڈ میں شامل ‏


حکومت ہند کی جانب سے نیشنل یوتھ ایوارڈ کا اعلان، نوجوان اور اداروں کے ذمہ داران توجہ دیں 

 درخواست  24 جون تک ضلع اسپورٹس آفس میں جمع کریں ،50 ہزار سے 2 لاکھ روپے، ٹرافی، سند ایوارڈ میں شامل 
                              
 ناسک :19 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ )
 وزارت کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت حکومت ہند نے نیشنل  یوتھ ایوارڈ برائے 2017-18 اور 2018-19 کے لئے درخواست کرنے کی اپیل کی ہے اسطرح کی ایک پریس ریلیز ضلع انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے توسط سے ناسک ضلع اسپورٹس آفیسر روانہ کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل یوتھ ایوارڈ کے قواعد اور مزید معلومات اور درخواستیں https://innovate.mygov.in/national.youthawards-2018 اور  https://innovate.mygov.in 
national.youthawards -2019-20
کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔  ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر رویندر نائک نے پرائیویٹ اداروں اور رفاہی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 جون 2020 کی دوپہر 12 بجے تک بھرے ہوئے درخواستوں کی پی ڈی ایف کی سافٹ کاپی کے ساتھ ڈسٹرکٹ اسپورٹ آفیسر آفس ناسک میں جمع کروائیں۔ رویندر نائک نے بتایا کہ اس ایوارڈ کیلئے جو اہلیت درج کی گئی ہے ان میں شعبہ انسانی حقوق میں نمایاں خدمات، ، فنون لطیفہ اور ادب ، سیاحت ، روایتی طب ، فعال اور باشعور شہریت ، سماجی وابستگی ، آرٹس ، تعلیم اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ جدید ترین تعلیم کے شعبوں میں بھی نمایاں کامیابیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔  نیشنل یوتھ ایوارڈ کےلئے مختص کی رقم فی ایوارڈ انفرادی طور پر تمغہ ، سند اور 50،000 روپے پر مشتمل ہے جبکہ تنظیم یا اداروں کے لئے ایک تمغہ ، سند اور 2 لاکھ روپے ہے۔
    ضلع اسپورٹس آفیسر نے کہا کہ مرکزی حکومت تک تجاویز آن طرز پر روانہ کرنے کی آخری تاریخ 24 جون 2020 متعین ہے اور پر کی ہوئی تجاویز ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کو پیش کی جائیں۔  مزید معلومات کے لئے اسپورٹس آفیسر مہیش پاٹل سے 9421500556 پر رابطہ کریں ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ناسک نے یہ تفصیلات ایک پریس نوٹ میں دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے