ناسک شہر میں 500 بیڈ پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر اور پانچ ڈیجیٹل ایکس رے مشینوں کا نظم ۔ رابطہ وزیر چھگن بھجبل اور میونسپل کمشنر کیساتھ کرڈائی عہدیداروں کی ایک میٹنگ میں فیصلہ ‏


ناسک شہر میں 500 بیڈ پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر اور پانچ ڈیجیٹل ایکس رے مشینوں کا نظم 
 

 رابطہ وزیر چھگن بھجبل اور میونسپل کمشنر کیساتھ کرڈائی عہدیداروں کی ایک میٹنگ میں فیصلہ 

 ناسک:  21 جون 2020 (بیباک@ نیوز اپڈیٹ )
 کووڈ 19 کے مریض ناسک شہر اور اطراف میں دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر غور کرتے ہوئے ، CREDAI کے تعاون سے ناسک کے ٹھاکر علاقہ میں 500 بیڈ پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر قائم کیا جائے گا ۔اسطرح کا فیصلہ وزیر خوراک و ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے  CREDAI عہدیداروں اور میونسپل کمشنر کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا ہے ۔ اس موقع پر سابق ممبر پارلیمنٹ سمیر بھجبل ، میونسپل کمشنر رادھا کرشنا گمے ، CREDAI کے صدر روی مہاجن ، نائب صدر کنال پاٹل ، جوائنٹ سکریٹری انیل آہیر ، سچن باگڈ ، ممبر اتول شنڈے اور دیگر اہم عہدیداران موجود تھے۔اس میٹنگ میں کریڈائی کے صدر روی مہاجن نے کہا کہ کریڈئی کی جانب سے کووڈ کیئر سینٹر کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔  میونسپل کمشنر رادھا کرشن گمے نے کہا کہ اس کووڈ کیئر سینٹر میں تمام ضروری عملہ اور صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں گی اور اس وبا پر ناسک میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور عہدیدار قابو پانے کی کوشش کرینگے ۔

                  پانچ ڈیجیٹل ایکس رے

 پانچ ای سی جی مشینیں ، 100 آکسیمیٹرز ، 50 تھرمل اسکینر ، ہیلتھ کیئر یاپ ، 1000 ہی پی ای کٹ ناسک ضلعی اسپتال میں ،  ماسک ، سینیٹائزر ، 10 سینیٹائزر بوتھ فراہم کیا گیا ہے میونسپل اسپتال  اور ناسک رورل پولس و سٹی پولس کی جانب سے سرکاری نیم سرکاری دفاتر میں 3500  بوتلیں ، 5 ہزار غریب افراد کو غذائی اجناس ، تقسیم کئے گئے ہیں۔  اسی طرح ، ٹھکر علاقہ میں گنبد نما  کووڈ  کیئر سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے