مالیگاؤں پیٹرن پر ناسک و دھولیہ میں گھر گھر گیس سلنڈر کی فراہمی اور محلہ کلنک شروع ہونا چاہئے

مالیگاؤں پیٹرن پر ناسک و دھولیہ میں گھر گھر گیس سلنڈر کی فراہمی اور محلہ کلنک شروع ہونا چاہئے

ناسک شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ،  ناسک و دھولیہ کے مریضوں کا علاج کرنے  مالیگاؤں کے دروازے کھلے ہیں

شہر کی صنعت بچانے کیلئے سائزنگوں کا مسئلہ حل کرنے خصوصی جنرل بورڈ کا انعقاد ہوگا:شیخ رشید

مالیگاؤں: 21 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) اللہ تعالیٰ کی ہم پر خصوصی رحمت رہی کہ مالیگاؤں شہر کرونا وائرس وبائی مرض سے پاک ہورہا ہے اور اللہ رب العزت نے اپنے فضل سے BUMS ڈاکٹرس کو اپنا ذریعہ بنایا۔جب شہر کے دواخانے بند تھےتب ہم نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے شہر آنے کی درخواست کی اور  موصوف ایک نہیں دو دو مرتبہ مالیگاؤں شہر آئے اور ریاستی وزیر دادا بھوسے اور وزیر صحت راجیش ٹوپے اور ہم سب نے مل کر جدوجہد کی اور ہمارا شہر کورونا وائرس سے پاک ہو گیا ہے فی الحال شہر میں 70 مریض کورونا کے ہیں اور تین سو بیڈ خالی ہو چکے ہیں جسے دیکھتے ہوئے ہم نے سوچا ہے کہ خدمت خلق بہترین عمل ہے کے مطابق آج ناسک اور دھولیہ کی صورت حال بہت نازک ہے ایسے حالات میں ہم ان کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھانا چاہ رہے ہیں ناسک اور دھولیہ میں بھی مالیگاؤں پیڑن پر وارڈ وائز دواخانہ جاری کرتے ہوئے وہاں کے ڈاکٹروں کی مدد لینا چاہیے اسطرح کا اظہار سابق میئر شیخ رشید نے منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں طرز پر گھر گھر گیس سلنڈر کی سہولت بھی استعمال میں لانا چاہیئے انھوں نے جامعہ محمدیہ منصورہ طبیہ کالج کے تیار کردہ جوشاندہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاوں سمیت ناسک  اور دھولیہ کی عوام اس جوشاندہ کو استعمال کررہی ہے ۔آج ناسک شہر میں 800 سو سے زائد مریضوں کی تعداد ہوچکی ہے ایسے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مئیر طاہرہ شیخ رشید کے توسط سے ہم یہ علان کرتے ہیں کہ ناسک اور دھولیہ کے مریضوں کیلئے مالیگاؤں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ہم ان کی خدمت و علاج کیلئے شہر کے تین سو بیڈ پر مشتمل کووِوڈ سینٹر وقف کرتے ہیں ناسک اور دھولیہ کی عوام مالیگاؤں آکر علاج کروا سکتی ہے وہیں شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوسرے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آج شہر کی پاور لوم صنعت شدید دور سے گزر رہی ہے۔کورونا وائرس کے سسب معاشی مندی کی مار جھیل رہی پاور لوم صنعت کو ایک بار پھر سائزنگوں کو ملنے والی نوٹس سے دوہرا بوجھ پڑھ رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ماضی تا حال شیخ آصف اور ہم نے شہر کی صنعت کے حق میں کام کئے ہیں اور اب جبکہ 64 اور 28 سائزنگوں کے معاملہ میں این جی ٹی، پالوشن کنٹرول بورڈ اور ہائی کورٹ میں معاملہ ہے جس کی سماعت 23 جون کو ہونے والی ہے اس پر کیا فیصلہ آتا ہے؟ جسے دیکھتے ہوئے ہم کارپوریشن کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس سائزنگ مالکان کا وفد آیا مئیر اور آصف شیخ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل رکھیں جس کی بنا پر ہم فیصلہ لیا ہےکہ کورٹ کے فیصلہ کے بعد کارپوریشن میں خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ سائزنگ کے عنوان پر طلب کریں گے جہاں تک ممکن ہوسکے گا سائزنگوں کو اور شہر کیلئے خوش آئند فیصلہ لیں گے شیخ رشید نے کہا کہ ہم کورٹ کے خلاف ٹکراؤ کی پالیسی نہ اپناتے ہوئے سائزنگوں کو کس طرح راحت مل سکیں اس کا فیصلہ کریں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ سائزنگ جاری رہے گی تو شہر کا روزگار جاری رہے گا اور ہم اپنے شہر کی خدمت کرنے ہمیشہ سے تیار ہیں شیخ رشید نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے آج انہیں مذکورہ دونوں عنوان پر پریس کانفرنس طلب کیا مجھے کسی پر طنز نہیں کرنا ہے۔ لیکن ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایوارڈ دینے اور ایوارڈ لینے والا کون ہے اور ان کی کیا خدمات ہے یہ تو کوئی جانتا ہی نہیں انھوں نے کہا کہ بہت ساری تنظیمیں ایوارڈ تقسیم کرنے کیلئے تیار رہتی ہے اور اگر مفتی محمد اسماعیل کو ایوارڈ لینا ہی ہے تو پہلے شہر میں نمایاں خدمات انجام دیں ہم ان کو ایوارڈ دیں گے۔شیخ رشید نے چٹکی لیتے ہوئے مفتی اسماعیل پر طنز کسا کہ ایم ایل اے کبھی فلائے اوور بریج کے نیچے فوٹو کھینچواتے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ میرا لیٹر تھا، کبھی کہتے ہیں کہ یہ پل نہیں پلیہ ہے، کھیل کہتے ہیں کہ لمبائی بڑھاؤ، اصل میں انہیں کام کرنا ہی نہیں آتا جو انگلی پکڑاتا ہے وہی ادھر چل دیتے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ آگرہ روڈ پر ایک خاندان کو بچانے کیلئے مفتی صاحب سینکڑوں بچوں کی زندگی کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں اور فلائے اوور بریج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں اگر انہیں لمبائی بڑھانا ہے تو وہ اپنا پانچ سال کا ایم ایل اے فنڈ فلائے اوور بریج کی تعمیر پر خرچ کریں وہیں۔شیخ رشید نے مفتی اسماعیل کے 50 لاکھ فنڈ پر کہا کہ وہ صرف لیٹر دینا جانتے ہیں انہیں کچھ کا کرنا نہیں ہے ۔کورونا کے نام پر کارپوریشن نے 14 ویں مالیاتی کمیشن سے خرچ کیا ہے صرف سرکار کی جانب سے 20 لاکھ موصول ہوا ہے ۔اگر مفتی اسماعیل نے 50 لاکھ خرچ کئے تو کہاں کئے وہ ثبوت دیں وہ تو صرف لیٹر باز ایم ایل اے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ جنتا دل والے خود چور ہے اور الٹا چور کتوال کو ڈانٹے کی پالیسی اپنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری خالہ کو بھی دھوکہ دیا جارہا ہے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے اپنے سالوں کو انکا حصہ دیں پھر شہر میں منہ بتائیں ۔اس پریس کانفرنس میں کانگریس ترجمان صابر گوہر بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے