راشن اناج کی کالا بازاری، 139 تھیلوں سمیت 8 لاکھ مالیت کے سامان پولس نے ضبط کیا، یکم جولائی تک ملزمان کو پولس تحویل


راشن اناج کی کالا بازاری، 139 تھیلوں سمیت 8 لاکھ مالیت کے سامان پولس نے ضبط کیا، یکم جولائی تک ملزمان کو پولس تحویل

مالیگاؤں : 29 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ضلع ایس پی ڈاکٹر ارتی سنگھ و ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے کی رہنمائی میں تشکیل کردہ اسپیشل اسکواڈ کے پولس انچارج ساگر کوتے، تشار گروڈ ،تشار آہیرے ،ابھیجیت سابڑے،دنیش تھورات کے علاوہ 30 پولس جوانوں پر مشتمل دستہ نے محکمہ اغذیہ تقسیم کاری (ایف ڈی او) کے انچارج رنجیت راماگھرے، وغیرہ کے ساتھ اتوار کی رات 29 جون کو ممبئی آگرہ ہائے وے سے متصل ٹیہرے گاؤں کے پاس کوکانے گاؤں جانے والے راستے کی سمت نریندر بھگوان شیواڑے نامی فرد کے پترے  کے شیڈ میں چھاپہ مار کروائی کی جس میں محمد غفران عبدل سبحان (دالال) عمر 65 سال ساکن گولڈن نگر، اناج خریدنے والا 45 سالہ مرد سمکسیر، عبدل اسحاق عبدل عبدالستار (دالال) عمر 23 سال ساکن محوی نگر پوار واڑی، گاڑی مالک شیخ برہان شیخ بڈھن عمر 50 سال ساکن گولی باڑہ مرچنٹ نگر، شیخ اسرار شیخ اسحاق (ڈرائیور) عمر 30 سال ساکن دیوی کا ملہ، فاروق خان رمضان خان (ڈرائیور) عمر 65سال ساکن ہڈکو کالونی غریب نواز ہال کے پیچھے، سید جعفر سید سلیم (حمال) عمر 25سال ساکن اندرا گاندھی نگر گولی باڑہ کو پولس نے گرفتار کیا جبکہ ، شیخ نثار (اناج فروخت کرنے والا) دکان نمبر 21/1 کے مالک ساکن بجرنگ واڑی، جعفر سیٹھ (اناج فروخت کرنے والا) دکان نمبر 43/3 عائشہ نگر، نریندر بھگوان شیواڑے (ذخیرہ اندوز) ساکن کوکانے تعلقہ ٹیہرے گاؤں اور کندن کیدار پک اپ گاڑی نمبر MH02  YA 6860 کا مالک ساکن مالیگاؤں کیمپ فرار ملزمان میں شامل ہیں پولس سے ملی تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے راشن اناج کے 139 تھیلے گاڑی میں بھر کر ذخیرہ کرنے رہے تھے 139 تھیلوں کی قیمت 222400 روپے،قیمت کے چاول اور 600000 روپے مالیت کی دو پک اپ گاڑیاں جبکہ 17 ہزار پانچ سو روپے کے چھ موبائل فون اسطرح ٹوٹل 8لاکھ 39ہزار 900 روپے مالیت کے سامان ضبط کئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں قلعہ پولس اسٹیشن میں مذکورہ ملزمان کے خلاف اغذیہ قانون 1955 کی قلم 3 و 7 اسکے علاوہ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 192 اور وبائی امراض کے قانون  1897 کی قلم 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ان تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے یکم جولائی تک پولس کسٹڈی سنائی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے