مالیگاؤں میں پھر ہوئے کورونا کے 100 مریض ، 45 سے بڑھ کر ہوئے 62 کنٹینمنٹ زون،
کنٹینمنٹ زون کی حدود اربع میں تخفیف ، کارپوریشن نے جاری کی علاقوں کے ناموں کی فہرست
مالیگاؤں 3 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) سرکاری ادارے سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق پھر ایک بار کورونا مریضوں کی تعداد 100 تک پہنچ چکی ہے جس سے ایک بار پھر شہر انتظامیہ میں تشویش کا ماحول بنا ہوا ہے اس ضمن کارپوریشن اور ضلع کلکٹر نے عوام سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی ہے اور اپنے چہرے پر ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا ہے ۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے سویب ٹیسٹ کروانے کی کوشش کریں تاکہ اس وباء کو ختم کرنے کہ کوشش کی جاسکے اور مریضوں کا علاج کیا جاسکے۔ 3 جون کی شب دس بجکر 45 منٹ پر موصول رپورٹ کے مطابق مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں 100 مریض، ناسک ضوہیں مالیگاؤں ناسک میونسپل کارپوریشن میں 169 مریض اور ناسک دیہی علاقوں میں 95 مریضوں کا شمار ہیں اسی طرح ناسک ضلع سے متصل 13 مریضوں کے ساتھ ہی ضلع ناسک میں اب تک مریضوں کی تعداد 377 ہوچکی ہیں اور انکا علاج جاری ہے جبکہ 902 مریضوں کے صحتیاب ہوکر گھر جانے کا ریکارڈ بھی ناسک ضلع انتظامیہ نے جاری کیا ہے ۔وہیں دوسری طرف طرف شہر کے دیگر علاقوں سے مریضوں کی تعداد دھیرے دھیرے بڑھ رہی ہے اور اسی طرز ہر کنٹینمنٹ زون بھی ترتیب دیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس سے موصولہ معلومات کے مطابق شہر میں کنٹینمنٹ زون علاقوں کے رقبہ میں کمی کرتے ہوئے حدود اربع میں مزید تخفیف کردی گئی ہے ۔ لیکن زون کی تعداد 45 سے بڑھا کر 62 کردی گئی ۔ کنٹینمنٹ زون علاقوں کی تفصیلات اسطرح ہے. (1) اسلامپورہ وارڈ (2) مولانا حنیف ملّی نگر (3) ہزار کھولی (4) اقصٰی کالونی (5) اسلام آباد (6) سدھارتھ واڑی (7) مہاڈا پلاٹ (8) بیلباغ (9) جونا آزاد نگر (10) جیوتی نگر (11) اقبال ڈابی (12) کرشنا نگر CP (13) پٹیل نگر (14) شری رام نگر (15) محمد آباد (16) ہمّت نگر (17) پولس کالونی (18) جعفر نگر (19) سانے گرو جی نگر (20) عائشہ نگر(21) رضا نگر (22) مسلم نگر (23) ہزار کھولی (24) گلشن ابراہیم (25) جہمور نگر کالونی (26) سوامی سمرتھ نگر (27) غربید نگر (28) سلیم نگر (29) رسولپورہ (30) انصار گنج (31) دیانہ (32) پوار واڑی (33) لوڈھا بھون (34) سٹی پولس لائن (35) ہیرا پورہ (36) سرسید نگر (37) سمرتھ نگر (38) اومکار نگر (39) مالیکا باغ (40) اتُکرش کالونی (41) کیمپ روڈ (42) تاشقند باغ (43) پنچ شیل (44) برادر باغ (45) اخترآباد دانش پارک (46) صمد حبیب کمپاؤنڈ (47) ثناءاللہ نگر (48) علی باغ (49) پوار واڑی (50) شعبان نگر (51) ریلائبل سائزنگ اظہار اشرف نگر (52) رمضان پورہ نوکرن سائزنگ (53) گنیش نگر (54) چگتاپ گلی (55) پاٹ کنارہ (56) ساؤتا چوک (57) ساؤتا نگر (58) شیواجی نگر (59) کمہار واڑہ (60) ڈاکٹر ذاکر حسین نگر (61) اخترآباد (62) درے گاؤں، اسطرح مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے 62 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون ظاہر کیا ہے ۔بدھ کے روز آئی پازیٹو مریضوں کی لسٹ کے مطابق اس کنٹینمنٹ زون میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com