جیون ہاسپٹل کے متعلق عوام میں پھیلے انجانے خوف کا خاتمہ، جیون ہاسپٹل کو خالی کرنے کی کاروائی جاری


جیون ہاسپٹل کے متعلق عوام میں پھیلے انجانے خوف کا خاتمہ، جیون ہاسپٹل کو خالی کرنے کی کاروائی جاری

وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آصف شیخ رشید کی جدوجہد رنگ لائی

مالیگاؤں 12,مئی (پریس ریلیز /بیباک@ نیوز اپڈیٹ) جیون ہاسپٹل کے متعلق شہری عوام میں ایک انجانے خوف نے جگہ بنالی تھی کہ جس کسی کورونا سے متاثر مریض کو داخل کیا گیا اس کی موت واقع ہوگئی۔ حالانکہ اس ہاسپٹل میں ڈاکٹر فیصل سلیمان اپنی ٹیم کیساتھ مسلسل نگرانی کررہے تھے۔ حتٰی کہ جنتابینک کے سابق ڈائریکٹر مشتاق نذیر کورونا پازیٹیو ہونے کے باوجود صحت یاب ہوکر گھر واپس آئے اور انہوں نے ان سب باتوں کو افواہ قرار دیا لیکن شہر کی اکثریتی رائے کو مقدم رکھتے ہوئے مقامی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے گذشتہ 6,مئی کو مہاراشٹر کے وزیرصحت شری راجیش ٹوپے سےرہنمائی کرتے ہوئے جیون ہاسپٹل سےمتعلق عوام میں پھیلے خوف، اور شک کی بنیاد پر حالات وواقعات کی بذریعہ فون معلومات دی اور دومکتوب روانہ کئے۔ جن میں ایک جیون ہاسپٹل کوخالی کرنے اور دوسرا نئے بس اسٹینڈ کے قریب سہارا ہاسپٹل اور شیواجی مہاراج کےمجسمہ کےپاس نیپچون 2,ہاسپٹل میں کووڈ کیئر سینٹر جاری کرنے کا مطالبہ کیا 
آصف شیخ رشید کےمطالبے پر میونسپل کمشنر ترمبک کاسار نے جیون ہاسپٹل خالی کرنے کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ حج ٹریننگ سینٹر میں گیس پائپ لائن کیساتھ حکومت مہاراشٹر اور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ تعاؤن سے ڈاکٹروں کی ٹیم کی تقرری کا کام جاری ہے علاوہ ازیں ریلائبل اسٹیٹ پر شامیانہ بناکر کھلی فضا میں کورونا سے مقابلہ کا نئے تجربہ کیلئے جدوجہد جاری ہےسابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کورونا انفکشن کے پھیلاؤ کا سدباب اور تدارک کیلئے شب وروز محنت میں مصروف ہیں۔ یہ بات شہر کی عوام اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔اسطرح کی تفصیلی پریس ریلیز کانگریس ترجمان صابر گوہر نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے