مسلمانوں کو عید گاہوں پر نماز دوگانہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے آصف شیخ رشید کا مطالبہ
مالیگاؤں 12,مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں کے پیش لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں گذشتہ 23,مارچ سے لاک ڈاؤن نافذالعمل ہے۔ ملک کی معیشت اثر انداز ہوچکی ہے پھر بھی محسوس ہوتا ہیکہ مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار بھی لاک ڈاؤن کی نذر ہوگا۔ حالانکہ ہندوستانی مسلمانوں نے مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا پالن کیا اور مساجد میں مستقل سماجی فاصلہ(سوشل ڈسٹینس) قائم رکھتے ہوئے پانچ افراد نے فرض نمازوں کی ادائیگی کی۔ جبکہ عام مسلمانوں نے اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔ اور رمضان المبارک کی عبادتوں کو خضوع و خشوع سے ادا کرنے کی کوشش کی۔ لیکن رمضان المبارک کے روزوں کے فوراََ بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار عیدالفطر ہے۔ اور عیدالفطر کی نماز شہر سے باہر عیدگاہوں پر یا کھلے میدان میں ادا کی جاتی ہے۔
مالیگاؤں میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر محسوس ہوتا ہیکہ لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگا۔ ایسی صورت حال میں مالیگاؤں کے مسلمانوں کو عید کی نماز یا نماز دوگانہ ادا کرنے کیلئے کم از کم 4,گھنٹوں کی مہلت دی جائے اس طرح کا تحریری مطالبہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے وزیر اعلیٰ شری ادھو ٹھاکرے، وزیر اقلیتی امور نواب ملک اور ناسک ضلع کلیکٹر شری سورج مانڈھرے سے سابق مقامی رکن اسمبلی آصف شیخ رشیدنے کیا ہے۔ اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر لاک ڈاؤن میں نرمی اختیار کرنا ممکن نہ ہوا تب اپنے اپنے علاقوں کی مسجدوں میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت دیں۔ تاکہ خضوع و خشوع کیساتھ رمضان المبارک کی عبادتوں کو پورا کرنے والے مسلمان آزادانہ اور کھلی فضاء میں نماز عید ادا کرسکیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com