بلا آخر شیخ آصف کا مطالبہ منظور، مہاراشٹر سرکار نے سوت گرنی اور پاورلوم شروع کرنے کا حکمنامہ جاری ‏



بلا آخر شیخ آصف کا مطالبہ منظور، مہاراشٹر سرکار نے سوت گرنی اور پاورلوم شروع کرنے کا حکمنامہ جاری 


 سرکاری ریسٹ ہاؤس میں کلکٹر کی سربراہی میں پاورلوم تنظیموں اور سرکاری حکام کی میٹنگ کے بعد کلکٹر گائیڈ لائن جاری کرینگے 


مالیگاؤں 11 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروبار مکمل طور پر بند رہے اس درمیان مالیگاؤں شہر میں بھی لاک ڈاؤن کا اثر کافی تیز دکھائی دیا اور شہر کے تمام کاروبار بند تھے اور آج بھی بند ہیں ایسے میں بنکروں اور مزدوروں کے حالات کو دیکھتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے گزشتہ 14 اپریل کو مہاراشٹر حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاوں شہر میں پاورلوم بنکر اور مزدوروں کی معاشی حالات بہت خراب ہیں لاک ڈاؤن میں رعایت دی جائے اور پالی بالوترہ پروسیس کو بھی شروع کیا جائے۔ مالیگاؤں شہر کے پاورلوم کو جاری کرنے کا فیصلہ لیا جائے ۔آصف شیخ نے جواز پیش کیا تھا کہ مالیگاوں شہر میں پاورلوم پر سوشل ڈسٹنس کا پہلے سے ہی بہت اچھا اہتمام ہوتا ہے مزدوروں کے درمیان ایک میٹر نہیں بلکہ دس میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے، ایک کارخانے میں پانچ مزدور لوم پر کام کیا کرتے ہیں اس لئے قانون کی خلاف ورزی بھی نہیں ہوگی اور سوشل ڈسٹنس بھی پورا ہوگا اور وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں ہوگا اس لئے ناگپور، کامٹی، شولاپور ،ایچل کرنجی اور شہر مالیگاؤں کے تمام پاورلوم جاری کردیئے جائیں اسطرح کا مطالبہ بھی آصف شیخ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے سمیت وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے کیا تھا اور وزیر اعلیٰ آفس سے شیخ آصف کو جواب دیا گیا تھا کہ آپکے مطالباتی ای میل کو متعلقہ ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا ہے اور مناسب کارروائی جاری ہے ۔جس پر آج حکومت مہاراشٹر نے غور کرتے ہوئے آصف شیخ کے مطالبہ پر فیصلہ صادر کر کہا کہ پاور لوم کو جاری کرنے کا حکمنامہ جاری کیا جاتا ہے اس جی آر کے جاری ہوتے ہی پھر ایک بار شیخ آصف نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے فون پر گفتگو کی کہ سرکار پاورلوم جاری کرنے کا فیصلہ لیں کیونکہ پاورلوم میں لوگ سوشل ڈسٹنس کا پالن کرتے ہیں ۔جس پر اسلم شیخ نے کہا کہ تھا کہ اس بارے میں سرکار ایک قدم اٹھا رہی ہے اور پاورلوم جارہا کرنے کا فیصلہ لیا جارہا ہے اور آج 10 مئی کو مہاراشٹر سرکار نے شیخ آصف کا مطالبہ قبول کرتے ہوئے ریاست کے پاورلوم، سوت گرنیوں کو جاری کرنے کا فیصلہ لیا اور اس سلسلے میں مقامی کلکٹر سورج مانڈھرے کی سربراہی میں پاورلوم تنظیموں اور سرکاری نمائندوں کی ریسٹ ہاؤس میں میٹنگ لی گئی اسکے بعد ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے اس ضمن میں گائیڈ لائن جاری کریں گے کہ کس طرح پاورلوم کو شروع کیا جائے؟ ۔


عوام کو بتا دیں کہ اس ضمن میں مزید کیا کارروائی کی گئی ہے ۔ آصف شیخ رشید نے ریاستی ٹیکسٹائل منسٹر اسلم شیخ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے میں اسپننگ ملس، جیننگ، پاورلوم۔صنعت اور پروسیس ہاؤس کیساتھ تمل ناڈو اور کیرالا سے سوت و کپاس کی آمدورفت کے متعلق تفصیلی لیٹر کا حوالہ دیتے ہوئے آج 11,مئی بروز پیر کو بذریعہ ای میل یاددہانی کے طور پر دوبارہ اپنا مکتوب ارسال کیا۔ تب ریاستی ٹیکسٹائیل منسٹر اسلم شیخ نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کو یقین دہانی کرواتے ہوئے بتلایا کہ آپ کے لیٹر پر عملی اقدام

 طے کرتے ہوئے اور لاک ڈاؤن میں ملک کے ساتھ ہی ریاست کی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے گذشتہ 2,مئی کو مرکزی و ریاستی حکومتوں کو آگاہ کیا گیا اور مہاراشٹر کے گورنر شری بھگت سنگھ کوشیاری سے حتمی اجازت حاصل ہونے پر لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ میں جو کچھ چھوٹ دینا ہے ان میں پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری کو لاک ڈاؤن سے مستثنٰی رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com