جمعیت اہل حدیث مالیگاوں کے زیر اہتمام صدقہ فطر کا اجتماعی نظم


جمعیت اہل حدیث مالیگاوں کے زیر اہتمام صدقہ فطر کا اجتماعی نظم



مالیگاؤں 20 مئی (پریس نوٹ) الحمدللہ جمعیت اہل حدیث مالیگاوں کے زیر اہتمام اجتماعی صدقہ فطر کا نظم کیا جارہا ہے.
واضح ہوکہ صدقہ کی آئی ہوئی رقم کو لیکر مستحقین کو اجناس خوردنی(کھانے پینے کی اشیاء) مہیا کی جائے گی.
اس کے علاوہ جو حضرات غلہ دینا چاہتے ہیں. ان سب سےگذارش ہیکہ 22 مئی بروز  جمعہ تک دفتر اہل حدیث منزل گولڈن نگر میں جمع کرکے رسید حاصل کرلیں.
ان شاءاللہ عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اور نماز عیدالفطر سے قبل مستحقین تک اجناس(عید کے دن کی ضروری اشیاء کاپیکٹ) پہنچادیا جائے گا.
لہذا حالات کے پیش نظر تمام لوگوں سے گذارش ہیکہ اس اجتماعی صدقہ فطر کے نظم کے ذریعے مستحقین تک پہچانے میں ہمارا ساتھ دیں. تاکہ عیدالفطر کے دن لوگ مانگنے سے بے نیاز رہے. توآئیے اس عظیم موقع سے اس عظیم کارخیر کاحصہ بنئے اور اپنے صدقہ فطر کا بہترین اور صحیح استعمال کیجئے. جزاک اللہ خیرا۔اپیل کنندگان: مرکزی بیت المال، جمعیت اہل حدیث مالیگاوں۔دفتر اہل حدیث منزل گولڈن نگر، مالیگاؤں، 9370239892

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے