لاک ڈاؤن کے دوران ضبط کی گئی موٹر سائیکل بغیر جرمانہ کے واپس دی جائے : آصف شیخ
مالیگاؤں : 29 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) لاک ڈاؤن کے دوران شہریان اپنی ضروریات زندگی کے سامان لینے کی غرض سے اور طبی ضرورت کے تحت میڈیکل اور دواخانوں کا رخ کرنے اپنے گھر سے نکل رہے افراد کی موٹر سائیکل کو محکمہ ٹریفک پولس نے ضبط کرلیا ہے اور اب تک عوام کی موٹر سائیکل واپس نہیں کی گئی ہے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ موٹر سائیکل انکے اصل مالکان کو واپس کردی جائے اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے کیا ہے اور اس مطالباتی مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل کلکٹر ،ایڈیشنل ایس پی اور ٹریفک پولس کو دی گئی ہے ۔آصف شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے شہریان سے ضبط کی گئی ٹو وہیلر کا کوئی جرمانہ وصول نہ کیا جائے انہیں مفت میں انکی گاڑیاں واپس کردی جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com