لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پاورلوم کاخانے، سائزنگیں، گانٹھ پریس شروع کرنے کا مطالبہ

لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پاورلوم کاخانے، سائزنگیں، گانٹھ پریس شروع کرنے کا مطالبہ

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی 15,مزدور یونینوں کے ہمراہ ضلع کلیکٹر سے میٹنگ


ضلع کلیکٹر سورج مانڈھرے نے کاروبار جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی 

مالیگاؤں: 29 مئی(بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ملک سمیت ریاست اور مالیگاؤں میں 31,مئی تک لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلہ کی مدت متعین ہے۔ اور لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں بھی جاری ہیں باوجود اس کے غریب مزدوروں اور جھوپڑپٹی میں رہنے والوں پر بھکمری کی نوبت کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کیساتھ شہر کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جانیوالی پاورلوم انڈسٹری کو جاری کرنے کی یقین دہانی ضلع کلیکٹر سورج مانڈھرے نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی قیادت میں ایڈیشنل کلیکٹر آفس پر 15,مشترکہ مزدور یونینوں کے ہمراہ میٹنگ کے دوران دیا ہے۔ 
             واضح رہے کہ دوروز قبل بھی آصف شیخ رشید نے مقامی مزدور یونینوں کے ذمہ داران سے باغبان جماعت خانہ میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھتے ہوئے میٹنگ کا انعقاد کیا تھا اور شہر کے مزدور طبقہ کے حالات کا جائزہ لیا تھا بعد ازاں سائزنگ اونرس ایسوسی ایشن کی استقبالیہ میٹنگ میں بھی سیٹھ اور مزدور کے تانے بانے کے حوالے سے اس بات کا اظہار کیا کہ پاورلوم صنعت اس شہر کیلئے لائف لائن کا درجہ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں کسی کو قانونی مدد درکار ہے تو کسی کو حکومتی تعاؤن کی ضرورت ہے لیکن انسانی ہمدردی ان سب سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کچھ لوگ بنکروں اور مزدوروں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش بھی کریں لیکن ایک مرتبہ پاورلوم کا چکر گھوم جائے تو مالیگاؤں کی زندگی رواں دواں ہوسکتی ہے۔ اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے انہوں نے ضلع کلیکٹر سے وقت طلب کرتے ہوئے ایڈیشنل کلیکٹر آفس میں 15,مزدور تنظیموں کیساتھ میٹنگ کی اور اپنے مطالبات پیش کئے کہ لاکڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کنٹینمینٹ زون اور نان کنٹینمینٹ زون میں بھی پاورلوم کارخانے، سائزنگیں جاری کی جائیں، ان مزدوروں کی صحت اور کورونا انفیکشن کے خطرے کےپیش نظر سیناٹائزر، ماسک، اور دیکر معائنہ کا انتظام کیا جائے، لاک ڈاؤن کے ایام میں حکومت کے احکامات کی روشنی میں جن کارخانہ داروں نے اپنے مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی ایسے کارخانوں کے کچھ مزدوروں نے کارخانہ دار کیخلاف لیبر آفس اور پولیس اسٹیشن میں شکایت کا اندراج کیا لیکن کاروبار جاری ہونے پر ایسے تمام مزدوروں کو ان ہی کارخانوں میں ڈیوٹی جوائنٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں، تاکہ سیٹھ اور مزدور کا آپسی تال میل برقرار رہے، ضلع کلیکٹر سورج مانڈھرے نے ان تمام مطالبات پر غور کرنے کے بعد مناسب قانونی تعاؤن کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاورلوم انڈسٹری کو جاری کرنے کا اشارہ دیا اس میٹنگ میں مہاراشٹر جنرل پاورلوم کامگار یونین، راشٹروادی کانگریس اسنگھٹت کامگار یونین، آئٹک جنرل پاورلوم کامگار یونین، آل انڈیا یوتھ پاور، سینٹرل انڈین ٹریڈ یونین، گانٹھ پریس یونین ،سائزنگ وارپرس یونیں سمیت دیگر یونین کے ذمہ داران اس میٹنگ میں شریک رہے۔ اور آصف شیخ رشید کے جدوجہد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے