کورونا کی لڑائی میں آگے آیا ریلائبل فرم، ریلائبل گراونڈ کارپوریشن کووڈ اوپن سینٹر کے لئے وقف
میئر طاہرہ شیخ رشید ،حاجی عبدالعزیز ریلائبل، عبدالرحیم ریلائبل، ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس کا ریلائبل گراونڈ اور سہارا ہاسپٹل کا جائزہ و دورہ
مالیگاؤں 10 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ)کورونا مخالفکی لڑائی میں مالیگاؤں شہر کا مشہور فرم ریلائبل اسٹیٹ بھائی آپ اپنی خدمات پیش کرنے آگے آیا ہے اس ضمن میں کارپوریشن کو اوپن کووڈ سینٹر بنانے کے لئے ریلائبل گراونڈ کو وقف کردیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات کے تحت مستقبل کی منصوبہ بندی اور عوامی و کانگریس کے مطالبہ پر کھلے میدان میں اوپن کووڈ سینٹر بنانے کے مطالبہ پر آج مالیگاؤں کارپوریشن کی خاتون میئر طاہرہ شیخ رشید ، کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس نے درے گاؤں میں واقع ریلائبل گراونڈ کا دورہ کیا اور جائزہ لیا جہاں ریلائبل فرم کے مالکان میں عبدالعزیز ریلائبل و عبدالرحیم ریلائبل کے ساتھ ساتھ کارپوریشن محکمہ کے انجینئر موجود تھے ۔اس گراؤنڈ کا جائزہ لیتے ہوئے طاہرہ شیخ نے کہا کہ کھلے میدان میں اوپن کووڈ سینٹر بنایا جائے گا اور یہاں پر پلنگ گادی، لائٹ، پنکھا، پانی، کھانا، ناشتہ، ٹوائلٹ، باتھ روم کا نظم بھی کیا جائے گا۔وہیں دوسری طرف اس وفد نے سہارا ہاسپٹل کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سہارا ہاسپٹل کے روح رواں چئیرمین عبدالطیف انور اور سہارا ہاسپٹل کے ڈاکٹرس و اسٹاف بھی موجود تھے کارپوریشن نے کووڈ سینٹر کے لئے سہارا ہاسپٹل کو اپنے تابع میں لینے کی کارروائی جاری کردی ہے اسطرح کا اظہار میئر طاہرہ شیخ نے کیا ۔یاد رہے کہ مالیگاوں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نےسہارا ہاسپٹل اور نیپچون ہاسپٹل کو نئے کووڈ سینٹر بنانے کا مطالبہ کارپوریشن اور سرکار سے کیا تھا جس پر کارروائی جاری ہوچکی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com