مالیگاؤں شہر کے لئے ڈاکٹر ،نرس اسٹاف کی تقرری کا حکمنامہ جاری، آصف شیخ کی کامیاب نمائندگی۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے کا عملی قدم، مزید ڈاکٹروں کو مالیگاوں میں تقرر کرنے کی منصوبہ بندی جاری


مالیگاؤں شہر کے لئے ڈاکٹر ،نرس اسٹاف کی تقرری کا حکمنامہ جاری، آصف شیخ کی کامیاب نمائندگی

وزیر صحت راجیش ٹوپے کا عملی قدم، مزید ڈاکٹروں کو مالیگاوں میں تقرر کرنے کی منصوبہ بندی جاری

مالیگاؤں 10 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا مریضوں اور نان کورونا مریضوں کی طبی امداد کے لئے کوششیں تیز ہے ایسے میں مالیگاؤں کانگریس کے لیڈران  اپنی ذمہ داری کو بخوبی ادا کررہے ہیں تاکہ ہمارے اپنے شہر کی حفاظت کی جاسکے اسطرح کا ہمدردانہ بیان آصف شیخ نے دیا اور کہا کہ مالیگاؤں حج ٹریننگ سینٹر میں آکسیجن کنٹرول پینل کا نصب کیا جا چکا ہے اور یہاں نئے رجوع ہوئے ڈاکٹر و اسٹاف اپنی طبی خدمات انجام دینگے ان میں 31 بی اے ایم ایس اور بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی تقرری کے ساتھ ساتھ 170 اسٹاف نرس کو مالیگاوں شہر میں تقرر کیا گیا ہے اسی کے ساتھ مالیگاؤں شہر میں کورونا کے علاج کے لئے مزید 89 ڈاکٹروں کو تقرر کیا جارہا ہے یہ تمام اسٹاف ایک دو روز میں مالیگاؤں شہر میں رجوع ہوجائیں گے اور مزید ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی تقرری کی منصوبہ بندی جاری ہے اسطرح کا تفصیلی فیصلہ حکومت مہاراشٹر کے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے لیا ہے ۔آصف شیخ رشید نے 8 مئی سنیچر کی شب وزیر صحت راجیش ٹوپے سے فون پر بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاوں میں مزید ڈاکٹر اسٹاف کا تقرر کیا جائے جس پر وزیر موصوف نے مذکورہ بالا فیصلہ لیتے ہوئے مالیگاؤں شہر میں ڈاکٹروں اور نرس اسٹاف کو تقرر کیا ہے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے نمائندہ کو بتایا کہ مالیگاوں شہر کی اولین شہری خاتون میئر طاہرہ شیخ رشید اور وزیر زراعت دادا جی بھسے کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کمشنر ترمبک کاسار نے اس سلسلے میں جدوجہد کی ہے ۔مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر کو بھی آصف شیخ نے 8 مئی بروز سنیچر کو کارپوریشن کے ذریعے ڈیمانڈ لیٹر دیا تھا اور خود آصف شیخ نے مہاراشٹر کے سیکرٹری برائے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ آسیم گپتا اور راجیش ٹوپے کو واٹس ایپ پر بھی ڈیمانڈ لیٹر روانہ کیا جس پر کامیابی حاصل ہوئی اور آج یہ تمام ڈیمانڈ قبول کرتے ہوئے وزیر صحت نے مالیگاؤں شہر کے لئے 31 بی یو ایم ایس، بی ایم ایس ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ 170 نرس کو نامزد کیا ہے وہیں وزیر موصوف نے 89 ڈاکٹروں کو بھی مالیگاؤں کے تقرر کیا ہے اور مزید ڈاکٹر اسٹاف فراہم کرنے کا اظہار کیا ہے ۔اس ضمن میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے وزیر صحت راجیش ٹوپے اور وزیر زراعت دادا جی بھسے کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ تمام ڈاکٹروں اور اسٹاف کو حج ٹریننگ سینٹر اور کے بی ایچ کالج میں کووڈ اور نان کووڈ مریضوں کا علاج کیا جائے گا ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے کہا کہ آج مالیگاؤں شہر کی صحیح معنوں میں خدمت کی ضرورت ہے اور الحمد للہ میں اور شیخ رشید پریوار کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی پوری ذمہ داری سے ادا کررہی ہے اور کہا کہ مستقبل میں مزید خدمت کرتے رہیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے