مہد ملت ٹرسٹ کی ایماء پر ریلائبل گراونڈ کا اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر ملت گراؤنڈ میں قائم ہوگا، مالیگاؤں بچاؤ منچ کے مطالبہ پر میئر نے کمشنر سے سفارش کی


اسحاق سیٹھ زری والا، مولانا عبدالحمید ازہری ،حنیف شوال سیٹھ کی آصف شیخ سے ملاقات

مہد ملت ٹرسٹ کی ایماء پر ریلائبل گراونڈ کا اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر ملت گراؤنڈ میں قائم ہوگا، مالیگاؤں بچاؤ منچ کے مطالبہ پر میئر نے کمشنر سے سفارش کی

مالیگاؤں : 15 مئی :( بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مستقبل کے خطرات سے قبل از وقت تیار رہنے کے لئے مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر نے شہر میں تمام سہولیات سے آراستہ جن میں لائٹ، پنکھا، کھانا، پانی، چائے، ناشتہ، ٹوائلٹ، باتھ روم، کولر، عبادت کا نظم، گادی، پلنگ فراہم کرتے ہوئے فری ماحول میں کورونا سینٹر جاری کرنے کا کانگریس کے مطالبہ پر اعلان کیا تھا اور اسکی کارروائی ریلائبل گراونڈ پر جاری کردی گئی تھی تاہم اس ضمن میں شہر کے سرکردہ افراد میں اسحاق سیٹھ زری والا ،مولانا عبدالحمید ازہری ،حنیف شوال اور حافظ انیس اظہر نے جمعرات کو دوپہر میں شیخ آصف کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ریلائبل گراونڈ شہر سے دور ہوجائے گا اگر اسے مالیگاؤں شہر میں ہی بنایا جاتا ہے تو عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنا ممکن اور آسان ہوگا تب شیخ آصف نے کہا کہ ٹھیک ہے ریلائبل گراونڈ کے متبادل گراونڈ بتایا جائے جہاں ہم اس ٹینٹ سینٹر کو تعمیر کرسکتے ہیں تب موجودہ ذمہ داران نے مہد ملت گراؤنڈ کا ذکر کیا او بہت دیر بعد خوشگوار ماحول میں ہوئی گفتگو پر فیصلہ کرتے ہوئے مہد ملت گراؤنڈ کو کورونا ٹینٹ سینٹر کی رضامندی ظاہر کی گئی  
وہیں آج 15 مئی کو دوپہر میں تین بجے میونسپل کمشنر اور میئر مالیگاؤں کارپوریشن کے نام مہد ملت ٹرسٹ نے این او سی جاری کرتے ہوئے اپنی مرضی ظاہر کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہاں سینٹر بنایا جائے، ایسا ہی ایک لیٹر مالیگاؤں بچاؤ منچ کے ذمہ داران نے بھی دیا ان دونوں لیٹر پر طاہر شیخ میئر کا کورنگ لیٹر تیار کرتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کو انکے بنگلے پر جا کر دیا گیا اس پوری کارروائی میں شیخ آصف نے اپنی خدمات پیش کی اسطرح کی تفصیلات کارپوریٹر و گٹ

نیتا اسلم انصاری نے دی اور کہا کہ شیخ آصف کی قیادت میں اس وفد نے کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاوں شہر میں ہمارا سب کا ایک ساتھ اتحاد ہوا ہے کہ ہم شہر کو کس طرح بچا سکتے ہیں اور ہم اپنی کوششیں کررہے ہیں اس لئے کئے گئے مطالبات کو منظور کیا جائے اس لیٹر کی ایک کاپی ضلع کلکٹر کو بھی دی گئی ۔اس وفد نے تاجروں بنکروں اور دھندہ بیوپار کرنے والوں کے مسائل کے حل کیلئے اسٹیٹ بینک کے مینجر سے ملاقات کی اور وجہ پوچھی کہ کیوں عوام کو رقم نکالنے، چیک لگانے یا دیگر سہولیات نہیں دی جارہی ہے؟ اسکی تفصیلات جمع کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع کلکٹر اور پرانت آفیسر سے مشاورت کرتے ہوئے معاملات کو حل کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے