پاورلوم اور دیگر مزدوروں کو چار ہزار ماہانہ دیا جائے یا پاورلوم جاری کرنےکے حکمنامہ پر عمل کیا جائے :شیخ آصف


پاورلوم اور دیگر مزدوروں کو چار ہزار ماہانہ دیا جائے یا پاورلوم جاری کرنے کے حکمنامہ پر عمل کیا جائے :شیخ آصف

مالیگاؤں :17 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ)لاک ڈاؤن سے مالیگاؤں کے مزدوروں کا برا حال ہوچکا ہے، ایسے میں رمضان المبارک کے ایام میں مزدوروں نے صبر اور احتیاط سے اپنے شب و روز گزاریں ہیں لیکن اب مزدور طبقہ بھکمری کی کگار پر ہے شہر میں پاورلوم صنعت سے جڑے مزدوروں کو اور دیگر طبقہ کے مزدوروں کو سرکار ہر ماہ چار ہزار وظیفہ دے یا پاورلوم صنعت کو جاری کرنے کے جی آر پر فوری عمل کرے ایسا مطالبہ آصف شیخ نے کیا ہے اور کہا کہ ان مزدوروں میں رچھ بھر، گٹنی جوڑنے والے، چرخہ اور تراشن بھرنے والے، پاورلوم چلانے والے، مقادم، ورارپر ،گانٹھ پیکنگ مزدور، پھنی بھرنے والے مزدور، حمال، رکشا ڈرائیور، کلینر، سبزی فروش، ٹرک ڈرائیور، ٹرالی چالک مالک، وغیرہ مزدور شامل ہیں خیال رہ کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ ہفتہ پاورلوم جاری کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا اور اس ضمن میں ناسک ضلع کلکٹر نے مالیگاؤں کا دورہ کیا اور بنکروں سے تبادلہ خیال بھی کیا تھا لیکن اب تک سرکار نے پاورلوم جاری کرنے کی رہنمایانہ ہدایات جاری نہیں کی ہے، سرکاری ضلعی انتظامیہ نے گائیڈ لائن جاری نہیں کیا اور کارخانے شروع نہیں ہوسکے ہیں شہر میں بہت سے کارخانہ دار اپنے پاورلوم کو جاری کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں اس لئے سرکار فوری طور پر گائیڈ لائن جاری کرے اور پاورلوم جاری کرنے کا فیصلہ لے اور نہیں تو پھر سرکار مزدوروں کو ہر ہفتہ ایک ہزار روپیہ وظیفہ یا ماہانہ چار ہزار روپیہ دے اسطرح کا مطالباتی مکتوب سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے،وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ ، ہنگامی صورت حالات میں باز آباد کاری کے وزیر وجئے وٹٹی وار اور  رابطہ و خوراک کے وزیر چھگن بھجبل علاوہ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کو دیا ہے ۔آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ دو مہینے سے لاک ڈاون لگا ہوا ہے مزدوروں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے پاورلوم بند پڑے ہیں جس سے بیروزگاری اور بھکمری میں اضافہ ہورہا ہے پاورلوم صنعت سے جڑے مزدوروں میں رچھ بھر، گٹنی جوڑنے والے، چرخہ اور تراشن بھرنے والے، پاورلوم چلانے والے، مقادم، ورارپر ،گانٹھ پیکنگ مزدور، پھنی بھرنے والے مزدور، حمال، رکشا ڈرائیور، کلینر، ٹرک ڈرائیور، ٹرالی مالک چالک، سبزی فروش سمیت تمام مزدوروں کو سرکار چار ہزار ماہانہ دے یا پھر پاورلوم جاری کرنے کے فیصلے پر عمل کروا کر پاورلوم کو جارہا کروائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے