کارپوریشن کے ذریعے شہر کے مشرقی و مغربی علاقوں میں 9 گشتی ایمبولینس کی خدمات جاری، ڈاکٹروں کی تقرری پر مزید دو ایمبولینس بھی جاری ہوگی:سپنا ٹھاکرے


کارپوریشن کے ذریعے شہر کے مشرقی و مغربی علاقوں میں 9 گشتی ایمبولینس کی خدمات جاری، ڈاکٹروں کی تقرری پر مزید دو ایمبولینس بھی جاری ہوگی:سپنا ٹھاکرے

ایم ایس جی کالج اور بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کو سویب کلکیشن سینٹر کی منظوری


مالیگاؤں :15 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) شہر میں کورونا بیماری کے دوران مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو  جین سنستھا کی جانب سے دی گئی گیارہ گشتی ایمبولینس  میں سے اب تک 9 ایمبولینس جاری ہوچکی ہے اسطرح کی اطلاع مالیگاؤں کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے نمائندہ بیباک کو ایک سوال کے جواب میں دی ۔موصوفہ نے کہا کہ پہلے تو یہ شکایات رہی ہے کہ ڈرائیور نہیں آئے پھر ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے ایمبولینس جاری نہیں ہوسکی لیکن جدوجہد کے بعد اب گیارہ میں سے 9 ایمبولینس جاری ہوچکی ہے ۔ یہ ایمبولینس شہر کے کن کن علاقوں میں گشت کررہی ہے اسکی تفصیل طلب کرتے ہوئے نمائندہ بیباک نے کہا کہ صرف یہ ایمبولینس شہر کے ایک مخصوص علاقے میں گشت کررہی ہے ایسی اطلاعات مل رہی ہے کیا کارپوریشن شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ایمبولینس کی خدمات جاری کرینگی ؟ اس سوال کے جواب میں سپنا ٹھاکرے نے کہا کہ ان ایمبولینس میں سے پہلے ایک، دو ایمبولینس کو سوئیگاؤں، کیمپ میں شروع کیا گیا تھا اب ڈرائیور اور ڈاکٹروں کی تقرری ہوجانے سے روزانہ شہر بھر میں 9 ایمبولینس گشت کررہی ہے ان میں سوئیگاؤں، کیمپ کے ساتھ ساتھ مشرق علاقوں میں رمضان پورہ، عائشہ نگر، گولڈن نگر ،گرو وار وارڈ، نیما ایک کسمبا روڈ، نیما دو اسلام پورہ وارڈ، سوموار وار وارڈ شامل ہیں مزید دو ایمبولینس کو بھی ڈاکٹر اور ڈرائیور کی تقرری کے بعد جاری کردیا جائے گا۔ وہیں نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے کہا کہ سویب کلکیشن سینٹر کو شہر میں صرف دو جگہوں پر جاری کیا گیا ہے ان میں ایک ایم ایس جی کالج اور دوسرا سینٹر بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شروع میں کارپوریشن نے پرائمری ہیلتھ سینٹر کو سویب کلکیشن سینٹر بنایا تھا لیکن عوام نے اپنا سمپل جمع نہیں کروایا اور اب حالات سنگین ہیں اس لئے سویب کلیکشن سینٹر میں عوام کے سویب لئے جائیں گے اور اسے لیب روانہ کیا جائے گا ۔نمائندہ نے سوال کیا کہ بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں کارپوریشن کب سویب سینٹر شروع کرینگی تو انہوں نے کہا کہ ایم ایس جی کالج اور بڑی مالیگاؤں کو ایک ساتھ منظوری دی گئی ہے ایم ایس جی کالج شروع ہوگیا ہے اور اب بڑی مالیگاؤں کے سینٹر کو جاری کیا جارہا ہے ۔خیال رہے کہ نمائندہ بیباک کو واٹس ایپ اقع فون پر ان معاملات پر خلاصہ کرنے کہ گزارش کی گئی تھی ۔عوام کو بتا دیں کہ گزشتہ روز جین سنستھا کی جانب سے گیارہ گشتی ایمبولینس کا تحفہ مالیگاؤں کارپوریشن کو دیا گیا تھا جسکا افتتاح میئر طاہرہ شیخ اور دادا بھسے کے ساتھ ہی شہر جین سنستھا کے ذمہ داروں نے کہا تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے