مالیگاؤں کارپوریشن مالیاتی سال 2020-21 کی پانی پٹی معاف کرے : اسلم انصاری
مالیگاؤں :26 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے اور اس لاک ڈاؤن سے شہریان مالیگاؤں کی معاشی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہیں ایسے حالات میں مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر اور میئر سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مالیگاؤں شہر میں آباد شہریان کی مالیاتی سال 2020-21 کی پانی پٹی معاف کی جائے ۔اسطرح کا ایک مطالباتی مکتوب کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نے مئیر طاہرہ شیخ رشید اور کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن سے کیا ہے ۔اسلم انصاری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب و مزدور طبقات شہر میں زیادہ تعداد میں آباد ہیں اور ان ہی کے ساتھ عام شہریان بھی شدید پریشان ہوچکے ہیں اور اب انکے معاشی حالات خراب ہوچکے ہیں۔لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر غریب عوام ہوئے ہیں ۔اور یہ پانی پٹی کی رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں اس لئے میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں شہر کے شہریان کی پانی پٹی معاف کرے ۔ اسلم انصاری نے کہا کہ ہم نے گھرپٹی ٹیکس کی معافی کا بھی مطالبہ کرنے کا ذہن بنایا تھا لیکن غور و خوص کرتے ہوئے ہم نے صرف پانی پٹی معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے گھر پٹی غریب عوام کی کم سے کم سو دو سو ہوتی ہے اور دیگر کاروبار، شاپنگ مال، سنیما، دارو کی دکانیں، بیئر بار فنکشن ہال، ہے ہوٹل، لاج، پولٹری فارم، کارخانے، سائزنگ کمرشیل زون میں آتے ہیں اس لئے ان جگہوں کی گھرپٹی معافی کے مقابلے پورے شہر کی پانی پٹی معاف کردی جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com