ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ٹال مٹول پالیسی، حج ٹریننگ سینٹر کے اسپتال کو مریضوں کی خدمات کے لئے فوری شروع کیا جائے ورنہ 19 مئی کو دھرنا : آصف شیخ
مالیگاؤں : 18 مئی (نامہ نگار ) حج ٹریننگ سینٹر میں تیار کیا گیا خصوصی اسپتال اب عوامی خدمت کا منتظر ہے اوراسے اب تک جاری نہیں کیا گیا ہے اسے فوری طور پر مریضوں کی طبی خدمات کے لئے جاری کیا جائے ورنہ 19 مئی سے دھرنا اندولن کیا جائے گا اس طرح کا دھمکی آمیز مطالباتی مکتوب شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے گزشتہ 17 مئی کو کوروناوائرس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پنکج آشیا سے کیا آصف شیخ رشید نے مطالباتی مکتوب میں کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہر میں کورونا متاثرہ مریضوں کیلئے حج ٹریننگ سینٹر قدوائی روڈ میں طبی سہولیات و آکسیجن کنٹرول پینل سمیت 50 بیڈ پر مشتمل خصوصی سینٹر کا نظم کیا ہے اس سینٹر میں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے فوری طور پر ڈاکٹرس اسٹاف دستیاب کروانے کے حکم صادر کئے ہیں اس کے باوجود بھی ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹرس اور طبی اسٹاف تقرر نہیں کررہا ٹال مٹول کی پالیسی اپنا رہا ہے یہ سب جان بوجھ کر ہورہا ہے یا مالیگاؤں کے ساتھ دوہرا سلوک کیا جارہا ہے جسکے خلاف ناراضگی کا اظہار آصف شیخ نے کیا اور کہا کہ حج ٹریننگ سینٹر کا اسپتال طبی خدمات کے لئے شروع نہیں کیا گیا ہے اس کے علاوہ آصف شیخ نے یہ بھی کہا کہ سہارا ہاسپٹل میں ڈاکٹرس اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے شہر میں متاثرہ افراد کو اس سینٹر کی سخت ضرورت ہے لیکن سرکاری انتظامیہ تمام سہولیات کے ساتھ ان سینٹر کے مطابق سنجیدہ نہیں ہے مذکورہ سینٹر 18 مئی کی شام تک شروع نہیں کیا گیا تو 19 مئی بروز منگل دوپہر تین سے پانچ بجے تک مالیگاؤں کے جنرل اسپتال کے دالان میں خود دھرنا اندولن کروں گا اور سرکاری انتظامیہ کے خلاف عوامی ناراضگی ظاہر کروں گا اس لیٹر کی ایک کاپی ضلع کلکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر صحت عامہ ناسک، ایڈیشنل ایس پی مالیگاؤں ،کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مالیگاؤں کے جنرل اسپتال کو بھی روانہ کیا ہے
۔
۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com