مالیگاؤں سینٹرل کے پرائیوٹ ہاسپٹل میں دوائیں، گولیاں،ویکسن اور ICU کا نظم فوری طور پر کیا جائے :آصف شیخکارپوریشن ان دواخانوں کو کرایہ پر حاصل کریں اور ڈاکٹر و اسٹاف کی تنخواہ بھی کارپوریشن ادا کریں


مالیگاؤں سینٹرل کے پرائیوٹ ہاسپٹل میں دوائیں، گولیاں،ویکسن اور ICU کا نظم فوری طور پر کیا جائے :آصف شیخ

کارپوریشن ان دواخانوں کو کرایہ پر حاصل کریں اور ڈاکٹر و اسٹاف کی تنخواہ بھی کارپوریشن ادا کریں


مالیگاؤں : 25 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) شہر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد نے سرکاری انتظامیہ ہی نہیں بلکہ عام شہریوں میں بھی تشویش پیدا کردی ہے اور روز بروز بڑھ رہی مریضوں کی تعداد سے دواخانوں میں آسولیشن کی کمی ہورہی ہے ۔مالیگاؤں کارپوریشن کے ذریعے جیون ہاسپٹل میں کورونا متاثرین کا علاج ہورہا ہے اور یہاں بھی آسولیشن وارڈ کی کمی محسوس کی جارہی ہے جسے فور طور پر دور کیا جائے، جیون ہاسپٹل میں آسولیشن وارڈ بڑھایا جائے اسطرح کا مطالبہ سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے مالیگاؤں کورونا کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پنکج آشیا سے کیا ہے ۔ شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاوں میں کورونا متاثرین کی تعداد تشویش کی حد تک بڑھتی جارہی ہے اسے دیکھتے ہوئے شہر کے پرائیوٹ دواخانوں میں آئے سی یو ICU کا نظم کیا جائے، اسی طرح ان دواخانوں میں ضرورت کے مطابق دوائیں، گولیوں  اور ویکسن کا اسٹاک فراہم کیا جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاوں سینٹرل میں سہارا ہاسپٹل بس اسٹینڈ، سوات ہاسپٹل جونا آگرہ روڈ، فاران ہاسپٹل، جونا آگرہ روڈ، شفاء ہاسپٹل گولڈن نگر کے ان دواخانوں میں ICU کی سہولت دستیاب ہیں اور ان دواخانوں میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نرس اور دیگر اسٹاف موجود ہیں اس لئے مالیگاؤں کارپوریشن نے مذکورہ بالا تمام دواخانوں کو کرایہ پر حاصل کریں اور ڈاکٹر، نرس اور دواخانے کا مکمل خرچ کارپوریشن ادا کریں اور ان دواخانوں کا کرایہ بھی کارپوریشن یار سرکار ادا کریں اور یہاں پر آسولیشن کا نظم کرتے ہوئے ان دواخانوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے اور ان دواخانوں میں ہر قسم کی دوا گولی، ویکسن فراہم کروائی جائے اسی کے ساتھ ان دواخانوں میں آسولیشن کا بہتر طور پر نظم کیا جائے تاکہ شہر میں پائے گئے کورونا متاثرین کا علاج بہتر اور بھروسہ کے ساتھ کیا جاسکے ۔اس لئے مذکورہ مطالبہ پر فوری طور پر فیصلہ لیا جائے اسطرح کا مطالبہ شیخ آصف نے ڈاکٹر پنکج آشیا سے کیا ہے ۔اس مطالباتی مکتوب کی ایک کاپی مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر اور ہیلتھ آفیسر کو بھی دی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے