مالیگاؤں شہر کے تین شہری کورونا سے صحتیاب، مزید 12 متاثرین بھی ہونگے جلد ڈسچارج :کلکٹر


مالیگاؤں شہر کے تین شہری کورونا سے صحتیاب، مزید 12 متاثرین بھی ہونگے جلد ڈسچارج :کلکٹر

کمشنر ،میئر و اسٹاف نے تالیوں کی گونج اور پھول برسا کر ہاسپٹل سے روانہ کیا 

مالیگاؤں 26 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک طرف دن بہ دن بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف اطمینان بخش خبر یہ ملی ہے کہ مالیگاوں شہر کے تین افراد کو کورونا سے پاک قرار دینے میں انتظامیہ کو کامیابی ملی ہے اور ان تینوں مریضوں کے مکمل صحتیاب ہونے پر انہیں آج اتوار کو شام ساڑھے چار بجے منصورہ ہاسپٹل سے گھر روانہ کردیا گیا ہے اسطرح کی تفصیلات ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے جاری کی ہے اور بتایا کہ کورونا کو شکست دینے میں جو کامیابیاں ملی ہے وہ عوام کے تعاون سے ہی ملی ہے عوام نے اگر اسی طرح انتظامیہ کا ساتھ دیا تو بہت جلد مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع سے کورونا کو پاک کرینگے ۔ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے کہا آج تینوں مریضوں کو صحتیاب پاکر  ڈسچارج کیا گیا ہے اور بہت جلد شہر مالیگاؤں سے مزید 12 مریضوں کو بھی ڈسچارج کیا جائے گا وہ تمام مریض بھی تیزی صحت مند ہورہے ہیں انہیں بھی جلد ہاسپٹل سے رہا کردیا جائے گا ۔اس موقع پر مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر، نائب کمشنر نتن کاپٹرنیس، میئر طاہرہ شیخ رشید ،سابق میئر شیخ رشید،  ڈاکٹرس عملہ اور سرکاری انتظامیہ موجود تھے انہوں نے ان افراد کو تالیوں کی گونج میں الوادع کیا ان پر پھول  برسا کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں ہاسپٹل سے رخصت کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے