جان ہے تو جہاں ہے ، پرانت آفیسر نے لیا سخت فیصلہ، شہر میں سڑکوں اور بازاروں میں نظر آئی بھیڑ ہمارے لئے مزید خطرناک
پھل فروٹ اور کجھور گھوم گھوم کر فروخت کریں، بھیڑ بھاڑ نہ ہونے دیں ورنہ قانونی کارروائی کا انتباہ
شام پانچ بجے کے بعد سے کسی بھی قسم کی دکانیں کھلی نہیں رہیگی اور سڑکوں پر کوئی نظر نہ آئے
مالیگاؤں: 25 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کی بیماری پوری شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے جو کہا ہمارے لئے مزید خطرہ کی گھنٹی ہے اگر ہم نے احتیاط نہیں کیا تو ہمارے لئے مزید مشکلات درپیش ہوگی اسطرح کا واضح پیغام مالیگاؤں کے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی کہ عوام اپنے گھروں میں رہیں بہت ضروری اشیاء کی خریدی کے لئے یا پھر میڈیکل اور دواخانے کے لئے ہی اپنے گھر سے باہر نکلے، بلا ضرورت سڑکوں اور بازاروں میں نہ جائیں، ایک جگہ گردی جمع نہ کریں لوگوں سے دوریاں بناکر رکھیں، پرانت آفیسر نے کہا کہ ہم نے رمضان المبارک کے پیش نظر شہر میں کھجور، پھل فروٹ کی خرید و فروخت کے لئے نئے رول بنائے تھے لیکن آج رمضان کا پہلا دن تھا اور ہم نے بازاروں میں دیکھا کہ عوام نے کوئی احتیاط نہیں کیا، سڑکوں اور بازاروں میں عوام کی بھیڑ بہت زیادہ رہی جو کہ ہمارے شہر کے لئے مزید خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے حالات بہت خراب ہیں کورونا وائرس کی بیماری نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اب ہمیں احتیاط کرنے کی بہت زیاد ضرورت ہے ورنہ حالات مزید خراب ہونگے ۔پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ہم نے اس رمضان المبارک کو اپنے گھروں میں ہی رہیں کر گزارا اور سوشل ڈسٹنس بنائے رکھا تو بہت جلد ہم مالیگاؤں سے کورونا کو پاک کرسکتے ہیں پرانت آفیسر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے کتنا اہم اور مقدس ہے اس لئے میری گزارش ہے کہ ہم اس ماہ میں احتیاط کریں اور آئندہ سال رمضان کو بہتر طریقے سے منا لیں گے انہوں کہا کہ ہم نے شہر میں لوگوں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے کچھ سخت فیصلہ لیا ہے کہ اب سے شہر میں صرف کھجور اور پھل کی ہی گاڑیاں گھومتے پھرتے اپنا سامان فروخت کرینگے کسی ایک جگہ دکان لگائی نہیں جائے گی اگر ایک جگہ گردی ہوگی تو ان پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ سے بچیں، انہوں نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے ہم محفوظ رہیں تو آئندہ رمضان اچھی طرح منالینگے لیکن ابھی وقت ہے اپنے گھروں میں ہی رہیں تاکہ ہم جلد از جلد کورونا وائرس سے شہر کو پاک کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر ساز و سامان کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے پھل فروش بھی ایک جگہ آپنی دکان نہ لگائیں صرف ایک گھوم گھوم کر پھیری کریں وگرنہ قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے اپنے پیغام میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد بھی پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پھل اور کھجور کی خرید و فروخت کے لئے دیا گیا وقت شام پانچ بجے تک ہی ہے اسکے بعد کسی بھی قسم کی دکانیں جاری نہیں ہوگی اور کوئی بھی سڑکوں پر نظر نہیں آئیگا، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com