یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ نجی نرسوں کی خدمات حاصل کی جائے گی: ڈاکٹر پنکج آسیا
پولیس انتظامیہ کو متحرک ہونے اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
اسپتالوں کو اپ گریڈ اور نجی اسپتالوں ، اسکولوں اور کالجوں کو سہولیات سے آراستہ کیا جائے
اعلیٰ سرکاری حکام کے ساتھ آئے اے ایس آفیسر ڈاکٹر پنکج آسیا کی جائزہ میٹنگ میں کا انعقاد
مالیگاؤں ، 12 (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) : سرکاری انتظامیہ مالیگاؤں میں 'کورونا' وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور روک تھام م کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شہر میں صحت عامہ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے نجی یونانی ڈاکٹروں اور نجی نرسوں کی خدمات لی جائیں گی۔ اس طرح کا اظہار آج مالیگاؤں سرکاری ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ جائزہ میٹنگ سے ڈاکٹر پنکج آسیا نے کیا۔ مالیگاؤں ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پنکج آسیا نے کہا ک مریضوں کے لئے الگ الگ اسکول ، نجی اسپتال بھی حاصل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'کورونا' وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مالیگاؤں میں ایک ہنگامی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر پنکج آسیا کو اس سینٹر کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر آسیا نے مالیگاؤں کے مخصوص علاقوں کا آج دن میں دورہ کر جائزہ لیا ۔ اس
میٹنگ میں ڈپٹی کلکٹر لکشمن راؤٹ ، میونسپل کمشنر کشور بورڈے ، ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولس سندیپ گھگے ، سب ڈویژنل آفیسر وجئے آنند شرما ، تحصیلدار چندرجیت راجپوت ، جنرل ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کشور ڈانگے ، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر آسیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولس انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے مکمل انتظامات کرکے متحرک ہونے کے سخت انتظامات کرنے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن مدت کے دوران ، کوئی بھی باہر آنے یا متاثرہ علاقے میں داخل نہیں ہونا چاہئے۔ ایمرجنسی کی صورت میں پہنچنے والے افراد کے ریکارڈ رکھے جائیں۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ اور دیگر اعلی عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ امن و امان کے سلسلے میں اہم پیشرفتوں کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کریں۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اسپتالوں کو اپ گریڈ اور نجی اسپتالوں ، اسکولوں اور کالجوں کو سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ محکمہ صحت عامہ کی دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بھی مدنظر رکھنے کا مشورہ دیا ۔
آئے اے ایس آفیسر ڈاکٹر آسیا نے شہریوں سے اپیل کی ہیکہ وہ بلاخوف احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، انتظامیہ کی دی گئی ہدایات پر عمل کریں ، انتظامیہ شہریوں کی حفاظت کے لئے تیار ہے اور تمام شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com