شہر کے اسپتالوں میں میڈیکل اسٹاف، دوائیں ،گولیاں اور دیگر ایمرجنسی سہولیات کا فوری نظم کیا جائے : شیخ آصف
مالیگاؤں : 12 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا کے پانچ مثبت مریض کے بعد اب تک 29 مریضوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے اور مزید رپورٹ کا انتظار ہیں خدشات ہے کہ مالیگاوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے اور آنے والوں دنوں میں شہر میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے اس لئے مالیگاؤں شہر میں کارپوریشن کے زیر انصرام جاری سرکاری دواخانوں کے ساتھ ساتھ جنرل اسپتال میں میڈیکل اسٹاف، دوا گولی کا ذخیرہ بڑھانے کے فوراً انتظامات کئے جائیں ورنہ اگر مریض بڑھتے رہے تو شہر میں سنگین صورت حال پیدا پیدا ہوجائے گی اور اسکے بھیانک اثرات سامنے ہونگے جس سے نمٹ پانا مشکل ہوجائے گا ۔اس لئے فوری طور پر مالیگاؤں کے تمام اسپتالوں میں خصوصی ڈاکٹرس، نرسنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹر اور مانیٹر مشین، پی پی ای کٹس، N95 ماسک، ہائیڈروکسی کلورین کوئین کی 60 ہزار گولیا، ٹیمی فلو 70 ایم جی کی 20 ہزار گولیاں،لیپی نیواری/ریٹوناویر کی 20 ہزار گولیاں، اوزی تھرو مائسین 500 ایم جی کی 20 ہزار فوراً مہیا کی جائے ۔اسطرح کی گزارش مالیگاؤں کانگریس کے لیڈر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر کی جانب سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، وزیر صحت راجیس ٹوپے ،محصول منسٹر بالا صاحب تھورات، ،رابطہ وزیر چھگن بھجبل ،سے کی ہے اسکی ایک ایک کاپی ضلع کلکٹر سمیت سرکاری اعلیٰ حکام کو بھی دیا ہے۔ آصف شیخ نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ تمام ضروریات کو جلد از جلد مہیا کروایا جائے ورنہ حالات سنگین ہوسکتے ہیں موصوف نے کہا کہ شہر میں 5 سے بڑھ کر اچانک 27 مریضوں کا ملنا نہایت ہی فکر مندی کی بات ہے اس لئے شہریان سے بھی انہوں نے گزارش کی ہے کہ وہی بھیج اپنے گھروں میں ہی رہیں کر اس مہلک مرض سے اپنے آپ کو بچائیں اور احتیاط کریں بلا وجہہ گھروں سے نہ نکلے گلیوں میں بھی نہ بیٹھے گٹروں سے دور رہیں اپنے آپ کو پاک صاف جگہوں پر رہنے کا عادی بنائیں ۔
1 تبصرے
Fardeen ahmed
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com