ڈاکٹر حضرات کرونا حفاظتی کِٹ (پی پی ای) کیسے بُک کروائیں، رضا اکیڈمی کی جانب سے وضاحت
مالیگاؤں:13 اپریل (پریس ریلیز) رضا اکیڈمی کا ماننا ہے کہ جب کرونا وائرس نامی جان لیوا وباء مالیگاؤں میں اپنے پیر پسار چکی ہے تب ایسے حالات میں ڈاکٹرس کو بھی اپنی زندگی کی حفاظت کی فکر کرتے ہوئے مریضوں کی خدمت انجام دینا چاہیے. الحمدللہ! شہر کے ڈاکٹرس میں وہ جذبہ پایا جاتا ہے کہ وہ مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حصولِ ثواب کی نیت سے خدمت خلق کا فریضہ انجام دینے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے. خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے ایسے ہی ڈاکٹرس کی حفاظت کی فکر کرتے ہوئے رضا اکیڈمی مالیگاؤں نے ہوپس انڈیا ممبئی کے تعاؤن سے حفاظتی طور سے استعمال کی جانے والی ڈاکٹرس کی پی پی ای کٹس کا انتظام کیا ہے. جس کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعہ عام ہونے کے بعد شہر کے بہت سارے ڈاکٹرس نے رضا اکیڈمی اراکین سے رابطہ کیا اور لاک ڈاؤن نیز آمد و رفت کے مسدود ذرائع جیسی باتوں کا ذکر کرتے ہوئے پی پی ای کٹس کی بکنگ کا طریقہء کار پوچھا.. جس پر یہ وضاحت کک جارہی ہے کہ جو ڈاکٹرس آن لائن پے مینٹ کی سہولت رکھتے ہوں وہ رضا اکیڈمی کے امتیاز خورشید سے 09372721414 پر یا غلام فرید سے 09372727777 پر رابطہ کریں اور آن لائن پیمنٹ کرکے اس کی رسید (اسکرین شارٹ) ان ہی نمبرات پر واٹس ایپ کردیں. اسی طرح رسید واٹس ایپ کرتے ہوئے اپنا نام، پتہ اور موبائل نمبر بھی دیں تاکہ ہوم ڈلیوری کی جاسکے.
واضح رہے کہ ڈاکٹرس کے لیے مہیا کی جانے والی اس پروٹیکٹیو کٹ کی قیمت 600 روپے ہے. اسی طرح جو افراد نقدی پیمنٹ کرکے بکنگ کرانا چاہتے ہوں، ان سے گزارش ہے کہ آگرہ روڈ کی شمالی جانب رہنے والے ڈاکٹرس محمد ابراہیم رضوی (راجو بھائی ،منّا سائیکل) سے اس نمبر 09890432338 پر رابطہ کریں جبکہ آگرہ روڈ کے جنوبی سمت رہنے والے ڈاکٹرس رضا اکیڈمی کے الطاف تابانی سے
09370711167 اس نمبر پر رابطہ کرکے بکنگ کرالیں.. واضح رہے کہ جتنی کٹس کی بکنگ ہوگی اُتنی ہی کٹس مالیگاؤں منگوائی جاسکے گی. لہذا اس موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور فوراً سے پیشتر اپنی کٹس بُک کرالیں ایسی گزارش رضا اکیڈمی کی جانب سے کی گئی ہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com