کورونا الرٹ:ماہ فروری میں سفر عمرہ کرنے والے معتمرین از خود اپنا چیک اپ کرائیں، جمعیۃ علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک کی پر خلوص اپیل



مالیگاؤں شہر میں کورونا کے پانچ مثبت مریض ملنا انتہائی افسوسناک، عوام گھروں میں ہی رہکر اپنی اور سماج کی حفاظت کریں، ماہ فروری میں سفر عمرہ کرنے والے معتمرین از خود اپنا چیک اپ کرائیں،
جمعیۃ علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک کی پر خلوص اپیل،



مالیگاؤں :9 اپریل (پریس نوٹ )جمعیۃ علماء مالیگاؤں کے صدر مولانا شفیق احمد القاسمی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل 8/اپریل بدھ کی رات کورونا وائرس کے متاثرین کی تشخیص مالیگاؤں شہر کے لئے انتہائی افسوسناک ہئے،رپورٹ کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے پانچ مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ انہیں پہلے سے ہی کورنٹائن کرلیا گیا تھا اور یہ سب ایڈمٹ تھے اورانکا علاج جاری تھا، بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک شخص عمرہ کی سعادت حاصل کر مالیگاؤں لوٹا تھا باقی افراد بھی مالیگاؤں کے ہی رہنے والے ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کے پائے جانے سے شہر میں تشویش و فکر کا بڑھنا فطری بات ہے، شروع سے انتظامیہ اور ذمہ داران قوم و ملت، علماء کرام، ملی تنظیمیں عوام سے اپیل کر رہی ہیں ہیکہ عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں ،سڑکوں پر نہ نکلے، صاف صفائی کا خیال رکھیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں، اس حادثاتی واقعہ کے بعد اب ہم سب کی ذمہ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر ہم سختی کے ساتھ عمل کریں، ہر گھر کا ذمہ دار اپنے گھر کے ہر چھوٹے بڑے سے سختی سے عمل کرائے، گھروں میں سب کو قید کر کے رکھیں، آج شب برات کی رات بھی اپنے گھروں میں ہی رہ کر عبادت کریں، بلا وجہ سڑکوں پر نہ نکلے، مالیگاؤں شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کو قبول کرتے ہوئے اپنے آپ کو اور سماج کو محفوظ کریں، اسی طرح ایک شخص کی موت کے بعد انتظامیہ نے شہر کے چار علاقے اگلے 14 دنوں کے لئے سیل (محصور) کر دئے ہیں، جس کے سبب اس علاقے کی عوام باہر نہیں جاسکتی، باہر سے عوام یہاں نہیں آسکتی، حکومت اور انتظامیہ کے ذریعے فیصلہ لیا گیا کہ مومن پورہ، کمال پورہ، مدینہ آباد، گلاب پارک ان چار علاقوں کو 14 دنوں کیلئے محصور، سیل بند، لاک کردیا گیا ہے۔ وہیں پورے شہر میں آج دوپہر 12 بجے سے لاک ڈاؤن کے ساتھ شٹ ڈاؤن کا بھی نفاذ کل بروز جمعہ رات 9 بجے تک کیا گیا ہے۔ شہریان اب ایسے حالات میں بھرپوراحتیاط کا مظاہرہ کریں۔ چونکہ اب مالیگاؤں میں بھی کورونا کے اثرات ظاہر ہوچکے ہیں۔ چھوٹے سے شہر میں 5 مریضوں کا پایا جانا یہ بہت ہی غور و فکر اور احتیاط کا مقام ہے۔ مالیگاؤں گنجان آبادی والا شہر ہے جہاں گندگی کا فیصد بھی زیادہ ہے، اس اپیل کے ساتھ جمعیۃ علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک ان افراد سے بھی خصوصی طور پر اپیل کرتی ہے جو ماہ فروری میں بیرون ملک اسفار کئے اور جنہوں نے سفر عمرہ بھی کیا وہ از خود آگے آئیں اوراحتیاطی طور پر اپنا اپنا چیک اپ کرالیں اور اپنی رپورٹ اپنے پاس محفوظ کریں، اس کے لئے مالیگاؤں و دھولیہ کے ٹور آپریٹرس بھی اپنی خدمات فراہم کریں کہ ان کے پاس لسٹ ہوگی وہ اپنے احبابِ کو رابطہ کر کے اس کام کو کرنے کی ترغیب دیں، عوام سے اپیل ہیکہ عبادات میں اپنے آپ کو اپنے اہل وعیال کو مصروف رکھتے ہوئے دعائیں کریں کہ اللہ رب العزت ہمارے شہر کی حفاظت فرمائے، اس وبا کو دنیا سے ختم فرمائے اور جو لوگ اس کی لپیٹ میں آگئے ہیں انہیں شفاء کاملہ عطا فرمائے اور ساری انسانیت کی اس سے حفاظت فرمائے آمین ثم آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے