کورونا سے متاثرہ علاقے 14 روز تک سیل، عوام سے احتیاط کی اپیل

کورونا سے متاثرہ علاقے   14 روز تک سیل، عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل


بہتّر مریضوں میں سے 40 مریضوں کی منفی رپورٹ، پانچ مثبت اور 27 مریضوں کی رپورٹ کا انتظار

ضلع کلکٹر کی آمد، عوامی نمائندوں اور حکام کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ


مالیگاؤں: 9 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ )مالیگاؤں میں کورونا کے پانچ مثبت مریض پائے جانے کے بعد ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈرے نے  مالیگاؤں پہنچ کا جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔اس میٹنگ میں ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے ،منتری دادا جی بھوسے ،سابق رکن اسمبلی آصف شیخ ،پرانت آفیسر،ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگے، ایڈیشنل کلکٹر، تحصیلدار آفیسر، MMCکمشنر ،اسٹینڈنگ کمیٹی چئیرمین ڈاکٹر خالد، ہیلتھ آفیسر ٹھاکرے وغیرہ شریک ہوئے ۔ییا ضلع کلکٹر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ٹوٹل 72 مریضوں کے خون کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جن میں 40 مریضوں کی منفی (نیگیٹو) رپورٹ آئی ہے اور پانچ افراد کی رپورٹ پازیٹو (مثبت) آئی ہے اسکے علاوہ 27 مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا کے مریض پائے گئے ہیں ان علاقے کو مکمل طور سے سیل کردیا گیا ہے اور ان علاقوں میں ہم نے سرکاری طور انتظام کیا ہے کہ ایک ذمہ دار شخص پورے علاقے کے لوگوں کیا ضروریات کے سامان لیکر پہنچا دے، بلا ضرورت کوئی شخص بھی اپنے گھروں سے نہ نکلے وہیں اس میٹنگ میں دادا جی بھسے نے کہا کہ عوام کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اپنے خاندان اور سماج کا خیال کرنا چاہیے اور گھروں میں ہی رہنا چاہیے ۔اس معاملے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن محکمۂ صحت عامہ، کی جانب سے آئندہ 14,دنوں کیلئے گلاب پارک، مومن پورہ، کمال پورہ اور مدینہ آباد کو مکمل طور سے سیل کردیا گیا ہے آئندہ 14,دنوں تک ان علاقوں کے رہنے والے اپنے گھر چھوڑ کر دیگر محلوں یا روڈ راستوں پر نہیں جاسکیں گے (بلا ضرورت شدیدہ) اور نہ ہی دیگر علاقوں سے کوئی ان محلوں میں آسکے گا ان 14,دنوں میں کارپوریشن کی جانب سے احتیاطی تدابیر کیساتھ ہی جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائیگا لہٰذا  عوام احتیاط برتیں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ صحت عامہ کے اس حکم کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر ہندوستانی وبائی امراض قانون 1997 اور ڈیزاسٹر مینیجمینٹ ایکٹ (آفات کی روک تھام قانون) 2005 کے تحت کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے