پانچ افراد کورونا سے متاثر،عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں ،قبرستان نہ جائیں ، گھر کا ایک فرد ضروریات کے سامان خریدنے نکل کر واپس آجائے: آصف شیخ


پانچ افراد کورونا سے متاثر،عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں ،قبرستان نہ جائیں ، گھر کا ایک فرد ضروریات کے سامان خریدنے نکل کر واپس آجائے: آصف شیخ


مالیگاؤں :8 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا کے پانچ مثبت مریض ملنے سے کھلبلی پیدا ہوگئی ہے ایسے میں عوام غلط فہمی میں نہ رہیں آور کسی بھی محلے اور شخص کا نام نہ پھیلائیں مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے فون پر گفتگو کے بعد آصف شیخ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پانچ افراد کا تعلق شہر کے الگ الگ علاقے سے ہیں ۔صف شیخ نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے ہمارے اپنے شہر میں کورونا کے پانچ مثبت مریض پائے گئے ہیں ایسے میں ہمیں اپنے خاندان، سماج اور شہر کو بچانا ہے، کورونا کو ختم کرنا ہے تو اسکا صرف ایک راستہ ہے کہ ہم اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ضرورت کے سامان خریدنے کے لئے گھر سے صرف ایک آدمی باہر نکلے اور واپس آجائیں، پولس ڈپارٹمنٹ، کارپوریشن اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ پرانت آفیسر و تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی اپیل اور ہدایات پر عمل کریں بلا ضرور گھروں سے نہ نکلے ۔آصف شیخ نے کہا کہ بار بار عوام سے سرکاری نمائندے اور سیاسی و مذہبی جماعتیں اپیل کررہی ہے کہ اپنے گھر ہی رہیں ۔خدارا اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، شب برات کی رات کو بھی باہر نہ نکلیں، قبرستان نہ جائیں اپنے گھروں پر ہی عبادت کریں، صاف صفائی پر دھیان دیں ۔صابن سے ہاتھ دھوئیں، گرم پانی پئیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com