مخلصانہ کوشش بارگاہ الہی میں مقبول ہوتی ہے ( مولانا عبدالحئی)
رضا اکیڈمی کی ریلیف تقسیم پر علمائے دین اور اہم شخصیات کے تاثرات
مالیگاؤں 9 اپریل (پریس ریلیز /بیباک@ نیوز اپڈیٹ)
رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے مالیگاؤں میں ہو رہے ریلیف کے اس منظم کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاونین کے حق میں دعائیں دیں اور فرمایا کہ غریبوں کی مدد کے لیے اس وقت جو لوگ آگے بڑھ رہے ہیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،طبی میدان میں خدمت انجام دینے والی این جی او ، ہوپس انڈیا ممبئی کے فاؤنڈر حاجی ریحان انور دھورا جی نے کہا کہ رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے ساتھ مل کر ڈھائی ہزار غریبوں خاندانوں کی مدد کرنے کا جو موقع ہمیں اللہ تبارک و تعالیٰ نے دیا ہم اس کے لیے اپنے رب کریم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، مالیگاؤں میں جس طرز پر یہ کام کیا گیا وہ اطمینان بخش ہے ، اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے مولانا ارشد مصباحی نے مالیگاؤں میں رضا اکیڈمی کے ذریعے ہورہے ریلیف ورک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین تک ریلیف تقسیم کرنے کے لیے شہر میں چالیس سینٹرز بنا کر جو منصوبہ بندی رضا اکیڈمی نے کی ہے وہ قابل تعریف ہے ، اللہ تبارک و تعالیٰ اس کارخیر کو قبول فرمائے اور کرونا وائرس کے خطرات کو ہندوستان سمیت پوری دنیا سے دور فرما دے ، مولانا نیاز احمد رضوی مالیگ نے کہا کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے ، خاص طور پر غریبوں کے لیے یہ سخت آزمائش کا وقت ہے، ایسے حالات میں شہری سطح پر ریلیف تقسیم کرنے کے لیے جو جدوجہد رضا اکیڈمی کر رہی ہے وہ متاثر کن ہے ، مولانا عبدالحئی نسیم القادری نے کہا کہ قوم و ملت کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششیں بارگاہ الہی میں مقبول ہوتی ہیں ، موصوف نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو جس پریشانی کا سامنا ہے اسے ہر کوئی محسوس کر رہا ہے، ایسے وقت مستحقین کی مدد کے لیے رضا اکیڈمی کا اقدام قابل ستائش ہے ، اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے وطفیل قبول فرمائے اور تمام معاونین و رضا کاروں کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔میڈم ساجدہ نہال احمد ( سابق صدر بلدیہ) نے کہا کہ اس وقت رضا اکیڈمی نے شہر میں جس وسیع پیمانے پر کھانے پینے کی اشیاء ریلیف کی شکل میں تقسیم کرنے کے کام کو اپنے ہاتھوں میں لیا ہے، مجھے اس بات کی خوشی ہے ،
انصاری نہال احمد ( چیرمن جے اے ٹی) نے کہا کہ رضا اکیڈمی کی یہ جدوجہد قابل ستائش ہے ، غریبوں کی مدد کی اس کوشش کو جاری رکھیے ، راستے پیدا ہوتے رہیں گے
ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ( سٹی زن ایجوکیشن کیمپس) نے بھی رضا اکیڈمی کے ذریعے کیے جارہے ریلیف کے اس کام پر خوشی کا اظہار کیا اور اراکین اکیڈمی سے کہا کہ کام کرتے رہیے ، اس کی جزا دنیا و آخرت میں آپ سب کو یقیناً ملے گی ،
حاجی حبیب الرحمن اکبر سیٹھ مرحوم نے کہا کہ ریلیف تقسیم مستحقین تک پہنچ رہی ہے اس بات کو سن کر خوشی ہوئی، اللہ تعالیٰ اکیڈمی کے اس کام کو وسعت دے، قاری زین العابدین ، ڈاکٹر حامد اقبال ، حاجی زین العابدین ٹیکسٹائل والے، جمیل سیٹھ زر والا، جمیل سیٹھ کرانتی، عتیق کمال کارپوریٹر ، حاجی اسماعیل ابراہیم سردار ، صغیر سر، حاجی عابد اختر ( جگنو) حاجی صابر حاجی نظام الدین ، پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد ، ڈاکٹر فیروز ( سفینہ میڈیکل)، ڈاکٹر رضوان کے ایف، ڈاکٹر لئیق انصاری ، حاجی عبداللہ انجنئیر، مستقیم ڈگنٹی کارپوریٹر، حاجی انیس ( دانش آرٹ) نے بھی دفتر رضا اکیڈمی پر پہنچ کر ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا اور خدمت خلق کی اس منظم منصوبہ بندی کی سراہنا کی ، ڈاکٹر حامد اقبال نے کہا کہ اس پورے کام کو دیکھ کر یہ کہنا کچھ غلط نہیں ہوگا کہ یہ اپنی نوعیت کی شہر میں کی گئی ایک منفرد اور کامیاب کوشش ہے ، جمیل سیٹھ زر والا نے بھی اس خیال کی تائید کی اور کچھ مفید مشوروں سے نوازا، موصوف نے کہا کہ جو قوم و ملت کے لیے خلوص کے ساتھ کام کرتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے لیے اسباب بھی پیدا کرتا ہے ، خلیل عباس ( شامنامہ ) نے بھی دفتر رضا اکیڈمی پر پہنچ کر ریلیف کاموں کو دیکھا اور تقسیم کے طریقہ ء کار کو سننے کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ واقعی یہ غربا اور مستحقین کی امداد و اعانت کی ایک ایسی کامیاب کوشش ہے، جس کے ذریعے بہت سارے پریشان حال بھائیوں بہنوں کو راحت میسر ہوگی ، تعلیمی فیلڈ میں اپنی خدمات انجام دینے والے غفران انصاری سر اور سی اے اے کے روح رواں پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے دفتر رضا اکیڈمی پر پہنچ کر اراکین کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ غریبوں کی امداد و اعانت کی اس تحریک سے یقینی طور پر سماج کے مستحقین کو فائدہ پہنچے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com