مالیگاؤں شہر میں پھر ملے کورونا کے نئے مریض ، چاندوڑ سے ایک کا شمار، ضلع بھر میں سنسنی
ناسک ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد ہوئی 12
خدارا.! اب اپنے آپ کو سنبھال لیں اور گھر نہ چھوڑیں، صاف صفائی کا خیال رکھیں، اپنی جان کو خطرہ میں نہ ڈالیں
مالیگاؤں 09 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں بدھ کی رات 5 کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی رپورٹ نے ضلع بھر میں سنسنی پھیلا رکھی ہے ، وہیں ان مریضوں کے رابطے میں آئے افراد کی تلاش انتظامیہ کی جانب سے جاری کرتے ہوئے کل شہر کے چاروں متاثرہ علاقوں مومن پورہ ، کمالپورہ ، مدینہ آباد اور گلاب پارک کو سیل کیا گیا ہے ، متاثرہ مریض کی میت میں آئے چالیس گاؤں کے 4 افراد کو بھی جلگاؤں میں کورنٹائن کئے جانے کی تفصیلات بھی موصول ہوئی ہے ، ابھی شہریان مالیگاؤں شہر میں پائے گئے 5 مریضوں کے صدمے سے سنبھل بھی نہیں پائے تھے کے آج پھر نئے 5 مریضوں کی مثبت رپورٹ موصول ہوئی جس میں ایک 26 سالہ غیر مسّلم شخص ہے جو چانڈور ٹول ناکہ پر کام کرتا ہے ، وہیں مالیگاؤں شہر سے 4 افراد ہے جن میں ایک 27 سالہ شخص ، ایک 53 سالہ شخص ، ایک 54 سالہ خاتون اور ایک 62 سالہ خاتون شامل ہیں ، مالیگاؤں شہر میں مزید 4 مریض ملنے سے اب شہر میں 9 مریضوں کی تعداد ہو گئی ہیں جس میں 3 خواتین شامل ہیں ،اب ضلع ناسک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12 ہو گئی ہیں ، شہر میں بڑھ رہی کورونا مریضوں کی تعداد نے ایک مرتبہ پھر شہر کو سکتے میں ڈال دیا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے مالیگاؤں شہر جیسے گنجان مسّلم علاقوں میں مل رہے کورونا وائرس کے مریضوں پر بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو بہت ہی احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے ، عوام گھروں سے بلکل بھی نہ نکلے، اہم ضرورت پر لاپرواہی سے بچیں ، انتظامیہ کا تعاون کریں ، بازاروں اور دکانوں پر بھیڑ جمع نہ کریں ، ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھے ، انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔دوسری طرف ناسک ضلع کورونا نوڈل آفیسر ڈاکٹر سریس جگداڑے نے بھی ان نئے مریضوں کی تصدیق کردی ہے اسطرح کی اطلاع ایک نجی نیوز پیپر بھی کے آن لائن ایڈیشن میں شائع کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com