شہر میں کورونا، پولس پیٹرولنگ میں اضافہ، عوام گھروں پر رہیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کا انتباہ




شہر میں کورونا، پولس پیٹرولنگ میں اضافہ، عوام گھروں پر رہیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کا انتباہ

ضلع ایس پی ارتھی سنگھ کی مالیگاؤں آمد و پریس کانفرنس


مالیگاؤں 9 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا کے پانچ مثبت مریض ملنے سے پولس انتظامیہ نے بھی اپنی سرگرمی بڑھا دی ہے۔شب برات اور کورونا کو لیکر مالیگاؤں ناسک دیہی پولس ایس پی ڈاکٹر ارتھی سنگھ نے مالیگاؤں میں پہنچ کر پولس اعلیٰ حکام سے بات چیت کی تو وہیں موصوفہ نے  9 اپریل کو شام سات بجے ایک پریس کانفرنس لیکر مالیگاؤں کی عوام کو صاف لفظوں میں کہا کہ اب بہت ہوچکا عوام اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے، گھروں میں عبادت کریں ۔گھر سے ضروری سامان لینے کے لئے بھی صرف ایک شخص دن میں ایک بار باہر نکلے اور واپس آجائے ۔ڈاکٹر ارتھی سنگھ نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا کے پانچ مثبت مریض ملے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کردیا جائے گا اور آس پاس ہی نہیں بلکہ پورے شہر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اگر کوئی شخص لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے عوام پولس کا ساتھ دیں، پولس عوام کی مدد کے لئے سختی کررہی ہے تاکہ شہر کورونا جیسی خطرناک وبا سے محفوظ رہ سکے ۔ڈاکٹر ارتھی سنگھ نے کہا کہ پورے شہر میں پولس پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا آج شب برات کے ساتھ ساتھ 14 اپریل تک پولس عوام کی حفاظت کے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کررہی ہے اس لئے قانون کی خلاف ورزی نہ کرے اپنے اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے