شہر مالیگاؤں اپنے دینی و روحانی سرپرست سے محروم ہوگیا۔
محمد عمرین محفوظ رحمانی
(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ,مالیگاؤں )
مدرسہ اسلامیہ کے شیخ الحدیث اور شہر مالیگاؤں کےبزرگ عالم دین حضرت مولانا عبدالباری صاحب قاسمی رحمتہﷲ علیہ کی رحلت صرف ایک عالم دین کی رحلت نہیں ہے٬بلکہ ان کے اٹھ جانے سے شہر اپنےدینی اور روحانی سرپرست سے محروم ہوگیا٬ مولانا عبدالباری صاحب قاسمیؒ ایک دینی خانوادے سے تعلق رکھنےوالےمخلص عالم دین تھےانہوں نےاپنی پوری زندگی درس وتدریس وعظ ونصیحت اور دین کی دعوت وخدمت میں گزاری اور اپنی آخرت کے لئے بہترین توشہ تیار کیا٬حمیدیہ مسجد کی امامت ہو یامدرسہ اسلامیہ میں تدریس ہرجگہ انہوں نے استقامت کی راہ اپنائی اور اپنےبعد والوں کےلیے بہترین راہ عمل چھوڑ گئے٬مولانا مرحوم بڑی خوبیوں کےانسان تھےانہوں نے درس وتد ریس اور امامت وخطابت سے آگے بڑھ کر ملی مسائل اور تحریکات میں بھی بھرپور حصہ لیا٬جمیعیت علماء ھند کےبینرتلےانہوں نےملت اسلامیہ کی بیش قیمت خدمات انجام دی ہیں وہ ایک حساس درد مند اور فکرمند انسان تھے٬مساجد کی تعمیراور خدمت خلق کےکاموں سے انہیں دلچسپی تھی٬ذکر وسلوک کےراستے پر بھی انہوں نےقدم بڑھائےاورحضرت مولانا قمرالزماں صاحب الہ آبادی سے اجازت وخلافت پائی٬ان میں ذرّوں کو چمکانےکا اور چھوٹوں کو آگے بڑھانے کا حوصلہ تھا٬تشنگان علوم نبوت کی ایک بڑی تعدادنے ان سے فیض حاصل کیا، ان کے شاگرد نہ صرف شہربلکہ ریاست مہاراشٹر کےدوسرے حصوں میں دینی وملی خدمات انجام دے رہےہیں٬مولانامرحوم بڑے شفیق ملنساراورخوش اخلاق انسان تھے٬بڑے مناصب پرفائزہونےکےباوجود ان میں تواضع اور انکساری تھی٬ہرایک سے مسکراکرملناان کا خاص وطیرہ تھا٬نماز باجماعت کی پابندی اور تلاوت قرآن پاک کا اہتمام ان کی لائق تقلید خوبی تھی ان کی رحلت سے شہر ایک مخلص عالم دین٬ایک روحانی بزرگ اور سرپرست٬ اورایک بااخلاق خادم دین و ملت سے محروم ہوگیا٬اس صدمے کی گھڑی نہ صرف ان کا خانوادہ بلکہ پورا شہر مستحق تعزیت ہے دل سے دعا ھے کہﷲتعالی ان کی مغفرت فرمائےان کےدرجات بلند فرمائےان کےپسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔آمین
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com