علی اکبر ہاسپٹل کے اسٹاف کا ٹرانسفر رد کیا جائے اور شہر کے نجی ڈاکٹروں کو ہاسپٹل میں فوری تقرر کیا جائے :آصف شیخ
ایک لاکھ آبادی کور کرنے والے مسلم علاقے کے علی اکبر ہاسپٹل کے ساتھ سوتیلا سلوک برداشت نہیں کی جائے گا
مالیگاؤں 19 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون لگا ہوا ہے ایسے میں مالیگاؤں شہر میں بھیجا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کارپوریشن انتظامیہ نے شہر کے نجی دواخانے کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا جو کہ انتہائی غلط قدم تھا اسکے بعد ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے نجی دواخانوں کو جاری کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں تو وہیں مالیگاؤں سینٹرل میں کارپوریشن کی ملکیت کے علی اکبر ہاسپٹل میں کورونا مریضوں کو چھوڑ کر دیگر امراض کا اطمینان بخش علاج ہورہا ہے اس بیچ شکایت موصول ہوئی کہانی علی اکبر اسپتال کے عمل کا دوسری جگہیں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جوکہ انتہائی گھناونا کام ہے، یاد رہے علی اکبر اسپتال غریبوں کی بستی میں جاری ہے، کورونا کیا وجہ سے کاروبار بند ہیں اور اس دواخانہ سے غریب مزدور اپنے مریضوں کی دوا حاصل کرتے ہیں، اسٹاف کی کمی ہوجانے سے علی اکبر اسپتال میں آنے والے ہزاروں مریضوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔علی اکبر ہاسپٹل کے عمل کا ٹرانسفر کس کی اجازت سے کیا گیا؟ اور کیوں کیا گیا؟ اسکا خلاصہ ہونا چاہئے ۔اسطرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے کیا ہے اس خط کی ایک کاپی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو بھی دی گئی ہے ۔آصف شیخ نے یہ بھی توجہ دلائی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہر میں دیگر امراض کے مریضوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ایسے میں مالیگاؤں کارپوریشن حکومت مہاراشٹر کو ارجنٹ رپورٹ کرے کہنا علی اکبر ہاسپٹل میں نئے ڈاکٹر اسٹاف کی تقرری کی جائے تب تک مالیگاؤں شہر کے پرائیویٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی خدمات بھی علی اکبر ہاسپٹل میں لینے کے لئے انہیں نامز کیا جائے، آصف شیخ نے کہا کہ علی اکبر ہاسپٹل میں زچہ بچہ کے اسپیشل ڈاکٹروں کی ٹیم نامزد کی جائے اسی طرح دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹروں کو بھی اپوائنٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ علی اکبر ہاسپٹل سے تقریباٰ ایک لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں کی عوام مستفیض ہورہی ہے اس لئے علی اکبر ہاسپٹل میں جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی نامزدگی کی جائے اور یہاں کے اسٹاف کا ٹرانسفر کینسل کیا جائے، اگر علی اکبر ہاسپٹل میں اسٹاف کی کمی کو لیکر کچھ گڑ بڑ نظر آتی ہے اور معاملہ بگڑتا ہے تو اسکی پوری ذمہ داری مالیگاؤں کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر اور ڈاکٹر تریبھون کی ہوگی اسے بھی نوٹ کیا جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com