آج سے مالیگاؤں شہر میں مکمل کرفیو کا نفاذ،کوئی شخص گھر کے باہر بھی نظر نہ آئے، ورنہ سخت کارروائی





آج سے مالیگاؤں شہر میں مکمل کرفیو کا نفاذ،کوئی شخص گھر کے باہر بھی نظر نہ آئے، ورنہ سخت کارروائی



گیارہ اپریل بروز سنیچر کی صبح سات بجے سے 14 اپریل کی رات 12 بجے تک مکمل طور کرفیو نافذ



ماسک نہ لگانے والوں پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی، 500 روپیہ جرمانہ لگایا جائے گا


 مالیگاؤں : 10 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں مکمل طور پر کرفیو کا نفاذ کردیا گیا ہے شہر میں کورونا متاثرین کے سیل کئے گئے علاقوں کو چھوڑ کر شہر بھر میں مکمل کرفیو کا نفاذ رہیگا جاری رہنے والی خدمات میں میڈیکل، ہاسپٹل، دودھ اور چارہ، گیس ایجنسی،اور پیٹرول پمپ ہونگے ان میں دیو دتہ پیٹرولیم، پولس دکشتا پیٹرول پمپ، مطلب پمپ، اور نانا وٹی پیٹرول پمپ پر صرف سرکاری آفیسران، ڈاکٹر اسٹاف کو ہی پیٹرول بھرنے کی سہولت ہوگی،انکے علاوہ مالیگاؤں شہرکے اور شہر سے دو کلو میٹر کی دوری پر واقع تمام پیٹرول پمپ بند رہینگے ۔ اسطرح کا حکمنامہ مالیگاؤں شہر کے پرانت آفیسر نے جاری کیا ہے انہوں نے سرکاری فرمان میں کہا کہ صرف ملازمین کو آئی کارڈ کے ذریعے کام کرنے کی اجازت ہوگی اسی طرح  پرانت کے اجازت نامہ سے جن اداروں کو ریلیف تقسیم کرنے کی اجازت دی گئی صرف وہی ریلیف تقسیم کرسکتے ہیں اسکے علاہ ہاتھ گاڑی پر سبزی ترکاری فروخت کرنے والے اور کرانہ دکان کو صبح سات بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہی جاری رکھنے کی اجازت ہوگی دیگر افراد کو سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی ممانعت ہوگی، پورے شہر میں مکمل طور پر کرفیو کا نفاذ کہا گیا ہے ۔اسی طرح ضلع کلکٹر کے حکمنامہ کی روشنی میں پرانت آفیسر کے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ماسک نہ لگانے والے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ان پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی اور 500 روپیہ جرمانہ لگایا جائے گا اور یہ رقم وزیر اعلیٰ امداد فنڈ میں جمع کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے