کورونا وائرس سے شہر میں سنگین صورت حال پیدا، شادی ہال، اسکولوں اور مالدہ کالونی کو بنایا جارہا کورنٹائن
اب بھی اگر ہم نہیں جاگے تو آنے والے دن ہمارے مزید پرخطر ہونگے
عوام ماسک لگا کر گھر ہی میں رہیں، سڑکوں اور گلیوں میں نہ بیٹھے،آل پارٹیز سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی پریس کانفرنس میں اپیل
مالیگاؤں :10 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس نے پوری دنیا سمیت ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے اور مالیگاؤں شہر بھی اس سے محفوظ نہیں رہا بدھ کو ایکساتھ پانچ پھر جمعرات کو چار کیس سامنے آئے جس مزید ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اگر ہم نے اب بھی اپنے آپ کو نہیں سنبھالا ت آنے والے سنگین نتائج سے ہم نپٹ نہیں سکیں گے۔کچھ دن ہم کو تکلیف سہن کرنا پڑے گی اگر ہم سے لاپرواہی ہوئی تو ہم سنبھال نہیں پائیں گے، سرکاری انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔80 فیصد لوگ قانون کی پاسداری کرتے ہیں لیکن کچھ فیصد لوگ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں انہیں اپنے گھروں میں ہی رہنا ہے۔ کورونا وائرس سے اپنے آپ کو اور اپنی خاندان و اپنے شہر کو بچانا ہے شہر بھر میں جن افراد کو کھانسی، بخار، یا گلے میں تکلیف ہے تو وہ فورا سول ہاسپٹل میں آکر اپنی جانچ کروائیں اگر ڈاکٹر کو کورونا وائرس کے اثرات نظر آتے ہیں تو انکا اعلاج ہوگا ورانہ انہیں دوا گولی دیکر چھوڑ دیا جائے گا۔کورونا کا وائرس ایک آدمی سے دوسرے آدمی میں منتقل جاتا ہے۔ اس لئے اپنے بچے، خاندان کا اور شہر کا منہ دیکھ کر گھروں میں رہیں۔اس طرح کا اظہار آج اردو میڈیا سینٹر میں آل سیاسی جماعتوں کی پریس کانفرنس سے ریاستی وزیر دادا بھوسے نے کیا اور کہا کہ سرکار کی جانب سے سب سہولیات دی جارہی ہے، ضروریات زندگی کے تمام سامان گھر پہنچا دیا جائے گا ۔اگر دواخانہ جیسی ایمرجینسی ضرورت ہے تو وہ کارپوریشن کے ہیلتھ نمبر سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور مدد لے سکتے ہیں اگر ہم نے اچھی طر کورونا کو ختم کردیا تو ہمارا نام پورے بھارت میں روشن ہوگا۔انہوں کہا کہ کھانے پینے کے لیے فی الحال آدمیت پانچ کلو اناج دیا جائے گا، جن افراد کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں بھی راشن دیا جانے والا ہے اس مہینے کا راشن دیا جا چکا ہے دادا بھسے نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ جو صاحب حیثیت دکاندار، کارخانہ دار ہیں وہ بھی انسانیت کے ناطے اپنے مزدوروں کا خیال رکھیں۔بیوپاری حضرات بھی اپنے ماتحت مزدوروں کی مالی مدد کریں ۔دادا بھسے نے کہا کہ جو مریض مثبت پائے گئے ہیں انہیں جیون ہاسپٹل منماڑ چوپھلی پر بغرض علاج رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کرنے والے ملازمین، ڈاکٹرس، پولس ،کارپوریشن ملازمین کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر ہماری حفاظت کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے گھر والوں کو اسکول اور دیگر ہال میں شفٹ کیا گیا ہے اور ان مریضوں کے تعلقات کن کن لوگوں سے تھے اور کورونا کے مریض کہاں کہاں گئے انکی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے مالہ کالونی میں بھی 200 روم کی بلڈنگ میں متاثرین کے خاندان والوں کو رکھنے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے اس موقع پر سابق ایم ایل اے شیخ رشید نے اپیل کی ہے کہ گھر کے باہر بھی نہ بیٹھے، گلی میں بھی نہ رہےاگر بیٹھنا ہے تو اکیلا بیٹھے ماسک لگا کر بیٹھیں ایک ہاتھ کا فاصلہ رکھیں ۔ بلا وجہ ایک جگہ جمع نہ ہو، دل ملاؤ لیکن جسم کی دوری بناکر رکھیں ۔شیخ رشید نے کہاں کہ میں شہر کی عوام اور نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کے وہ سڑکوں پر نہ نکلے ، آج بھی عوام نہیں مان رہی ہے ، سڑکوں پر چوک پر گروپ کی شکل میں وقت گزاری کر رہے ہیں ، والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انھیں بلا وجہ سڑکوں پر نکلنے سے روکے وہیں موٹر سائیکل پر ٹرپل سیٹ گھومنے پھرنے سے گریز کریں ،اس آل پارٹیز پریس کانفرنس میں طاہرہ شیخ رشید، شیخ رشید، ڈاکٹر خالد پرویز، عتیق کمال، یوسف نیشنل والے ، زین الدین منصوری، کامریڈ شفیق احمد وغیرہ شریک تھے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com