مالیگاؤں شہر میں مزید 2 مریضوں کا اضافہ ، مریضوں کی تعداد 11 ہوئی ، ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 تک پہنچی
کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات ، شہریان اپنی اپنی جان کی فکر کریں
مالیگاؤں :10 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سمیت ضلع ناسک میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، بدھ کے روز مالیگاؤں شہر میں ایک ساتھ پہلی مرتبہ 5 مریض سامنے آئے تھے جس کے بعد سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرتے ہوئے جانچ شروع کردی گئی تھی اسکے بعد جمعرات کو مزید 5 نئے مریض سامنے آئے جس میں 1 چاندوڑ اور 4 مالیگاؤں شہر سے تھے ، جمعہ کو آئی تیسری رپورٹ کے مطابق مالیگاؤں شہر میں مزید دو مریض سامنے آئے ہیں ، اب تک مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد میں محوی نگر میں 1 ، نیا پورہ میں 2 ، مومن پورہ میں 3 ، کمال پورہ میں 3 ، سوپر مارکیٹ میں 1 ، مدینہ آباد میں 1 ، گلاب پارک میں 1 (میت) ایسے کل 11 مریض سامنے آئے ہیں وہیں ناسک سے 3 اور چاندوڑ سے 1۔ ایسے ضلع بھر میں مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ، شہر کی بگڑتی صورتحال اور بڑھتے مریضوں کی تعداد پر انتظامیہ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے آج صبح 7 بجے سے چار دنوں کے لئے مکّمل شٹ ڈاؤن کا سختی سے اعلان کیا ہے ، شہریان انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اعلان پر عمل کریں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اسطرح کا انتباہ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔اور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی جان کی خود حفاظت کریں بلا وجہ اپنی جان کو ہلاکت میں نہ ڈالیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com