آصف شیخ کے مطالبہ پر مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی کے لئے ناسک رینج نائب لیبر کمشنر کی مالیگاؤں میں تقرری
تنخواہ ادا نہ کرنے والے مالکان پر قانونی کارروائی کا انتباہ، ہیلپ لائن نمبر جاری :ڈاکٹر پنکج آشیا
مالیگاؤں :18 اپریل(بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں پھیلے کورونا وائرس کی وبا نے ایک طرف عوام کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے تو دوسری جانب پاورلوم صنعت و دیگر کاروبار سے جوڑے مزدوروں کو وقت پر تنخواہ نہ ملنے سے براحال ہے ، کئی علاقوں سے پاورلوم و دیگر شعبے میں اپنی خدمات انجام دینے والے مزدور کا کام نہ ہونے اور تنخواہ کا نہ ملنے کو لیکر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کو شکایت بھرے فون آرہے ہیں ، جس پر نمائندگی کرتے ہوئے آصف شیخ نے شہر میں آئے نئے آئے اے ایس آفیسر پنکج آشیا سے رابطہ کرتے ہوئے گفتوگی اور شہر بھر کے کارخانہ و دیگر کاروبار کرنے والے مالکان کو اپیل جاری کرتے ہوئے گزارش کی آج شہر کے حالات بہت زیادہ خراب ہے ایسے حالات میں مزدور طبقہ کی دیکھ ریکھ اور وقت پر تنخواہ ادا کرنا ضروری ہے اس لئے سبھی کارخانہ و دیگر کاروبار سے جڑے مالکان اپنے مزدور کو کچھ نہ کچھ تنخواہ ادا کر کے انکی مدد کریں اور ہم تک شکایت آنے نہ دیں اگر مزدوروں کو پریشان کیا گیا تو ہمیں مجبورا قانونی طریقہ اختیار کرنا پڑے گا ، اس اعلان کے بعد شہر کے کئی کارخانہ مالکان نے اپنے مزدوروں کو تنخواہ ادا کرنا شروع کردیا ہے ، آج اسی سلسلے میں شام ساڑھے چار بجے پرانت آفس میں اعلی افسران کے ساتھ سابق رکن اسمبلی نے میٹنگ کرتے ہوئے ایسے مالکان جو اپنے مزدوروں کو تنخواہ ادا نہیں کررہے ہیں انکے لئے کس طرح کا لائحہ عمل ہو اس پر گفتگو کی ، اس میٹنگ میں شہر بھر کے ایسے مزدور افراد جنہیں مالکان کی جانب سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہیں ایسے مزدوروں کے لئے لیبر آفیسر کے ہیلپ لائن نمبر 9923555689 اویکانت چودھری ، 9421501955 وی پی پاٹل کے نام سے جاری کیا گیا ہے ، مزدور پیشہ افراد اپنی تنخواہ کے معاملے میں ان نمبرات پر رابطہ کر اپنی اور اپنے مالکان کی تفصیلات دے سکتے ہیں معلوم ہوکہ آئے اے ایس آفیسر پنکج اشیاء کے حکم پر ناسک رینج کے نائب لیبر کمشنر دبھاڑے ، سوریہ ونشی میڈم لیبر آفیسر مالیگاؤں ، تحصیلدار آوڑ کنٹھے نے ہنگامی طور پر آصف شیخ کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے اور ایسے مالکان جو مزدوروں کو تنخواہ ادا نہیں کررہے ہیں ان پر قانونی کاروائی کئے جانے کا تیقن دیا ہے ،جلد ہی تنخواہ نہ دینے والے ملکان پر قانونی کارروائی کا مرحلہ شروع کیا جاۓ گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com