شہر میں ہوگی روزانہ صاف صفائی اور دواخانے بھی جاری ہونگے ، کارپوریشن میں ہوئی ہنگامی میٹنگ، ہوئے کئی اہم فیصلے
پرائیویٹ ہاسپٹل نہیں کھولنے والوں پر ہوگی کاروائی اور رد ہوگا لائسن
مالیگاؤں :18اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ)کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے محکمہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر شہر کے نجی اسپتالوں اور چھوٹے چھوٹے دواخانوں کو بھی بند کرنے کے احکامات دیئے تھے جس کے سبب شہر میں بےچینی اور حد درجہ تکالیف کا سامنا عوام کو کرنا پڑرہا ہے ایسے میں موصول ہونے والی شکایتوں کے مدنظر میونسپل کارپوریشن میں منعقدہ ہنگامی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے جن میں شہر کے تمام چھوٹے بڑے دواخانوں کو جاری کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں وہیں یہ بھید کہا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر اپنے دواخانہ کو مریضوں کے اعلاج کے لئے نہیں کھولتے ہیں تو ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور اگر ممکن ہوا تو ان دواخانوں کا لائسن بھی رد کردیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں کارپوریشن ملازمین کا موضوع بھی زیر بحث رہا ۔خیال رہے کہ شہر میں صفائی ملازمین کو پولس انتظامیہ کی جانب سے مل رہی تکلیف کو دیکھتے ہوئے ملازمین نے یک روزہ کام بند کا اشارہ دیا تھا جسے دیکھتے ہوئے میونسپل کمشنر نے پولس حکام کے ساتھ گفتگو کی اور اس میٹنگ میں یہی بھی طئے پایا کہ اب ملازمین روزانہ کی طرح اپنی خدمات دینگے اور شہر بھر میں صاف صفائی کی جائے گی، میٹنگ میں یہ بھی طئے کیا گیا ہے کہ تمام کارپوریٹرس اور محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کے ساتھ وارڈ وائز کورونا کی روک تھام کیلئے بیداری لاتے ہوئے انکی جانچ کی جائے اور عوام میں پھیل رہی غلط فہیموں کو دور کیا جاسکے ۔وہیں جیون ہاسپٹل میں اسٹاف کی تعداد بڑھانے اور کھانے پینے کے مسئلہ کو بھی حل کرنے کے انتظامات کئے گئے وہیں کورنٹائن علاقے کے دیکھ بھال کے لئے رضا کارانہ طور پر ڈاکٹر سعید فارانی کی نامزدگی عمل میں لائی جانے کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی ۔سبزی مارکیٹ کے لئے ہائے ہائے وے جگہ مختص کی جائے، شہر میں ملیریا کی پھوارنی کی جائے، شہر میں مزید اسکولوں اور کالجوں کو کورنٹائن کرنے کے لئے مختص کیا جائے ۔وہیں سرکار کی جانب سے دیئے جانے والے راشن میں اگر کٹوتی ہوتی ہے یا جن افراد کے پاس کارڈ نہیں ہے انہیں بھیج کارپوریٹر کیا مدد سے اناج دیا جائے نہ دینے والے دکانداروں پر بھی سخت کارروائی کا انتباہ اس میٹنگ میں دیا گیا ۔اس میٹنگ میں کابینی وزیر دادا بھوسے، میئر طاہرہ شیخ رشید ،ایم ایل اے مفتی اسماعیل ،سابق ایم ایل اے شیخ رشید ،IAS آفیسر پنکج آشیا،ایس پی سندیپ گھوگے،میونسپل کمشنر کشور بورےڈے ،ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے،اسٹینڈنگ کمیٹی چئیرمین ڈاکٹر خالد پرویز ،کارپوریٹر اعجاز بیگ، راجا رام جادھو، و کارپوریشن انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com