بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو ممبٸی پولیس نے کیا گرفتار، فیس بک پر متنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام
ممبٸی : 18 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) اکثر اپنے متنازعہ بیانوں کو لیکر چرچا میں رہنے والے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان نے حال ہی میں فیس بک لائیو کے دوران کچھ ایسا کہہ دیاتھا جس کے بعد وہ اچانک ٹویٹر ٹرینڈ کرنے لگے اور لوگوں نے انہیں گرفتارکرنے کی مانگ شروع کردی۔ اعجاز نے فیس بک لائیو کے دوران متنازعہ ویڈیو شئیر کی اور ان پر ایک مذہب کے جذبات بھڑکانے کا الزام لگا ہے
اعجاز خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں گرفتار کئے جانے کی مانگ شروع ہوگئی۔ یہی نہیں اس معاملے کے بعد اعجاز کے خلاف ممبئی کےکھار پولیس اسٹیشن میں ہتک عزت اور بھدے تبصرے کرنے کے الزام میں معاملہ درج ہوا ہے جس کے بعد ممبئی پولیس نے اعجاز خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com