مہاراشٹر کے وزیرداخلہ انیل دیشکھ سے ابوعاصم اعظمی کی ملاقات، ممبرا ، بھیونڈی ، مالیگاؤں اور گوونڈی جیسے مسلم اکثریتی علاقوں کے حالات پر گفتگو کی
ابو عاصم اعظمی بڑھایا مدد کا ہاتھ ، گلف ہوٹل کو کوارنٹائن سینٹر بنانے کی پیشکش کی
ابوعاصم اعظمی کے نجی دفتر سے پورے مہاراشٹر میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری ۔
ممبئی : 18 اپریل (ایجنسی) ملک کی معاشی راجدھانی کہلانے والا ممبئی شہر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ اس درمیان متاثرہ افراد تک راحت رسانی کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ممبئی کی اعظمی فیمیلی بھی اس مصیبت کے دور میں عوامی مدد فراہم کرنے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش ہے۔ ابوعاصم اعظمی فیمیلی نے جنوبی ممبئی میں واقع اپنا معروف گلف ہوٹل ممبئی پولیس کیلئے کوارنٹائن سینٹر بنانے کیلئے ممبئی عظمی میونسپل کارپوریشن کو دیدیا ہے ۔ ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان اعظمی اور بہو عائشہ ٹاکیہ اعظمی نے مسرت کا اظہار کیا ۔ فرحان اعظمی نے اپنے والد کے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ کولابا پولیس کی درخواست پر گلف ہوٹل بی ایم سی اور ممبئی پولیس کے حوالے کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔
ابوعاصم اعظمی کے ساتھی ذوالفقاراعظمی نے کہا کہ ممبئی کے کولابا میں ابوعاصم اعظمی کے نجی دفتر سے پورے مہاراشٹر میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے ۔ رات دن لوگوں کی پریشانیوں کے ازالے کیلئے پانچ افراد ہیلپ لائن نمبر پر معمور ہوتے ہیں ۔ ابوعاصم اعظمی اور ان کے ادارے کی جانب سے پورے ممبئی اورمضافات میں ضرورتمندوں کو راشن اور کھانا اور دوائیں پہچانے کا کام مسلسل جاری ہے ۔ کئی مریض جن کا ڈائیلیسیس نہیں ہوپا رہا ہے ، ان کی مدد کی جارہی ہے۔
گوونڈی میں راشن اور کھانے کی فراہمی کے علاوہ نیاز احمد اعظمی میڈیکل اینڈ ویلفیئر سینٹر گوونڈی کے تحت روزانہ پانچ سو سے زیادہ افراد کو دوائیں دینے کا کام جاری ہے ۔ مہاراشٹر کے پاور لوم کے مرکز بھیونڈی میں سماج وادی پارٹی مزدوروں اور مقامی افراد کی راشن اور کھانے کے ذریعے بڑے پیمانے پر مدد کررہی ہے ۔ ساتھ ہی پولیس کے ظلم کے شکار لوگوں کی پریشانیوں کو بھی حل کیا جارہا ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کی بھی مدد کی جارہی ہے ۔
ابوعاصم اعظمی نے نائب وزیراعلی مہاراشٹر اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے پورے مہاراشٹر میں مفت اناج کی تقسیم کا مطالبہ کیا ہے ۔ اعظمی نے نائب وزیراعلیٰ کے روبرو واضح کیا کہ جن لوگوں کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے ، انہیں بھی نہایت ہی رعایتی داموں پر اناج اور راشن کی فراہمی کی جائے ۔ مہاراشٹر کے وزیرداخلہ انیل دیشکھ سے ابوعاصم اعظمی نے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کے حالات سے واقف کرایا ۔ ممبرا ، بھیونڈی ، مالیگاؤں اور گوونڈی جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہونے والے حالات پر گفتگو کی ۔ واضح رہے کہ ممبئی میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 21 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ اور اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بشکریہ نیوز 18 اردو ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com