لاک ڈاون ہٹانے کےلئے کئی مرحلوں میں کام شروع، ملک کو تین زون میں تقسیم کئے جانے کی منصوبہ بندی
کووڈ -19: لاک ڈاون کےدوسرے مرحلے میں کچھ چھوٹ کی امید
نئی دہلی:13 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ملک میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے پھیلتے جارہے ہیں۔21 دنوں کے لاک ڈاون کے بعد بھی کرونا متاثرین کی تعداد 9000 سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، اس وائرس سے اب تک 308 لوگوں کی جان بھی جاچکی ہے۔ ایسے میں لاک ڈاون کا 14 اپریل سے آگے بڑھنا طے ہے۔ حالانکہ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون کے دوسرے مرحلے میں کچھ چھوٹ دینے کا بھی اشارہ دیا ہے۔ تاکہ گرتی معیشت میں تھوڑی جان پھونکی جاسکے۔
" وزیراعظم مودی نے ’جان بھی، جہان بھی’ کی بات کہہ کر واضح کردیا ہےکہ وہ کورونا وائرس سے لوگوں کی جان بچانے کے ساتھ ہی ان کی زندگی اور معیشت کو بھی بچانا چاہتے ہیں۔ ایسے میں لاک ڈاون کو اب مرحلہ وار طریقے سے ہٹایا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ لاک ڈاون 2.0 کو مکمل لاک ڈاون کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔ کیونکہ حکومت کچھ اقتصادی کاموں کو شروع کرنے کی چھوٹ دینے پر غوروخوض کررہی ہے۔"
ذرائع نے بتایا کہ اس کے تحت حکومت کمپنیوں اور فیکٹریوں میں کام شروع کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ انہیں ٹاون شپ زون میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں مزدور ٹھیک ویسے ہی رہیں گے، جیسے بھیل یا دوسری کمپنیوں کے احاطے میں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے سبھی مرکزی وزرا سے آج سے دفتر میں آکر کام کرنے کو بھی کہا ہے۔ سبھی وزرا کو یہ بھی احکامات دیئ گئے ہیں کہ وہ متعلقہ محکموں کے جوائنٹ سکریٹری اور اس سے اوپر کے رینک والے افسران کو بھی پیر سے ڈیوٹی پر آنے کو کہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ سبھی محکموں میں ایک تہائی اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس درمیان لاک ڈاون ہٹانےکےلئےکئی مرحلوں میں کام شروع ہوگیا ہے۔ اس کے لئے ملک کو تین زون میں تقسیم کئے جانے کی قواعد شروع کی جارہی ہے۔ اس کے تحت گرین، اورینج اور ریڈ زون بنائے جارہے ہیں۔ لاک ڈاون کو انہیں زون کے حساب سےنافذ کیا جائے گا۔(بشکریہ ایجنسی)
1 تبصرے
Thanks sir
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com